Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

416 - 485
       (احوال وارثین ایک نظر میں)
حصہ لینے والے بارہ آدمی ہیں۔ ان میں سے چار مرد ہیں اور آٹھ عورتیں ہیں ۔


حصہ لینے والے مرد

حصہ لینے والی عورتیں
(١)
باپ
(١)
بیوی
(٢)
دادا
(٢)
صلبی بیٹی
(٣)
ماں شریک بھائی
(٣)
پوتی
(٤)
شوہر
(٤)
ماںباپ شریک بہن


(٥)
باپ شریک بہن


(٦)
ماں شریک بہن


(٧)
ماں


(٨)
دادی

(  مردوں کے حصے )
(١)  باپ کی حالتیں  :  تین ہیں۔

حصے
حصے
بطور عصبہ
کس حالت میں کون سا حصہ ملے گا





(١)
صرف چھٹا حصہ ملے گا
16.66

جب بیٹا ہو یا پوتا ہو یا پرپوتا ہو۔
(٢)
چھٹا حصہ اور عصبہ کے طور پر
16.66
33.33
جب بیٹی ہو یا پوتی ہو یا پرپوتی ہو۔
(٣)
صرف عصبہ کے طور پر

100
جب نہ بیٹا ہو نہ پوتا ہو نہ بیٹی ہو نہ پوتی ہو۔
(٢)   دادا کی حالتیں  :  چار ہیں۔

حصے
حصے
بطور عصبہ
کس حالت میں کون سا حصہ ملے گا





(١)
صرف چھٹا حصہ ملے گا 
16.66

جب بیٹا یا پوتا یا پرپوتا ہو
(٢)
چھٹا حصہ بھی اور عصبہ کے طور پر
16.66
33.33
جب بیٹی ہو یا پوتی ہو یا پرپوتی ہو
(٣)
صرف عصبہ کے طور پر سب

100
جب نہ بیٹا ہو نہ پوتا ہو نہ بیٹی ہو نہ پوتی ہو
(٤)
دادا ساقط ہو جائے گا


جب باپ موجود ہو
نوٹ  حصوں کی یہ ترتیب سراجی سے ماخوذ ہے، حصوں سے مراد سہام ہیں جو قرآن اور احادیث میں کسی حصے دار کو دیئے گئے ہیں۔
 
Flag Counter