Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

307 - 485
احد فھی عُشریّة وان احیاھا بماء الانھار التی احتفرھا الاعاجم مثل نھر الملک ونھر یزدجرد فھی خراجیّة]٣٠٦٢[(٨٣) والخراج الذی وضعہ عمر رضی اللہ عنہ علی اھل السواد من کل جریب یبلغہ الماء ویصلح للزرع قفیز ھاشمیّ وھو الصاع ودرہم ومن جریب الرطبة خمسة دراھم ومن جریب الکرم المتّصل والنخل المتّصل عشرة دراھم۔  

اس سے اشارہ ہوتا ہے خراجی زمین بننے میں پانی کا اعتبار ہے قرب و جوار کا اعتبار نہیں۔
لغت  احتفر  :  حفر سے مشتق ہے کھودنا۔
]٣٠٦٢[(٨٣)خراج جو حضرت عمر نے اہل عراق پر مقرر کیا وہ ایک جریب جس میں پانی پہنچا ہو اور کھیتی کے قابل ہو ایک قفیز ہاشمی یعنی ایک صاع اور ایک درہم اور ترکاریوں کے ایک جریب میں پانچ درہم اور انگور اور کھجور جو گھنے ہوں دس درہم۔
تشریح   حضرت عمر نے صحابہ کے مشورے سے اہل عراق پر جو خراج مقرر کیا اس کی تفصیل یہ ہے کہ کھیتی کی زمین جس میں پانی جاتا ہو اور زراعت کے قابل ہو ایک جریب میں ایک صاع غلہ اور ایک درہم یعنی 3.061 گرام چاندی یا اس کی قیمت لازم ہوگی۔اور ترکاریوں کی زمین میں پانچ درہم یعنی 15.305 گرام چاندی یا اس کی قیمت اور انگور یا کھجور جو گھنے ہوں اس کی ایک جریب زمین میں دس درہم یعنی 30. 61 گرام چاندی یا اس کی قیمت خراج ہے ۔  
وجہ  ان عمر بن الخطاب بعث عثمان بن حنیف علی السواد فوضع علی کل جریب عامر او غامر ینالہ الماء درھما وقفیزا یعنی الحنطة والشعیر وعلی جریب الکرم عشرة وعلی جریب الرطاب خمسة (الف) (مصنف ابن ابی شیبة ،٢٧ ماقالوا فی الخمس والخراج کیف یوضع،ج سادس، ص ٤٣٩، نمبر ٣٢٧٠٦ سنن للبیہقی ، باب قدر الخراج الذی وضع علی السواد،ج تاسع ، ص ٢٣٠،  نمبر ١٨٣٨٣) اثر سے معلوم ہوا کہ عام کھیتی میں ایک صاع اور ایک درہم،ترکاری کی کھیتی میں پانچ درہم اور انگور اور کھجور کے باغ میں دس درہم خراج ہے۔گویاکہ ایک جریب عام کی کھیتی میں ایک صاع غلہ اور ایک درہم یعنی 3.061 گرام چاندی یا اس کی قیمت اور ترکاری کی کھیتی میں پانچ درہم یعنی 15.305 گرام چاندی یا اس کی قیمت اور انگور اور کھجورکی باغ میں دس درہم یعنی 30.61 گرام چاندی یا اس کی قیمت خراج لازم ہوگا۔ 
نوٹ  چاندی کا حساب اپنے اپنے سکوں سے کر لیں۔
نوٹ  مصنف ابن ابی شیبہ کے دوسرے اثر سے معلوم ہوتا ہے کہ پانچ درہم کے ساتھ پانچ صاع غلہ اور دس درہم کے ساتھ دس صاع غلہ بھی خراج میں لازم ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبة،٢٧ ماقالوا فی الخمس والخراج کیف یوضع ،ج سادس ،ص ٤٣٨، نمبر ٣٢٧٠٢) 
 
حاشیہ  :  (الف) حضرت عمر نے حضرت عثمان بن حنیف کو عراق پر بھیجا ہر آباد اور غیر آباد جس کو پانی پہنچتا ہوایک جریب پر ایک درہم اور ایک قفیز مقرر کیا یعنی گیہوں اور جو کی پیداوار پر۔اور انگور کے ایک جریب زمین پر دس درہم اور سبزی کے ایک جریب زمین پر پانچ درہم مقرر فرمایا۔

Flag Counter