Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

308 - 485
ت  الرطبة  :  تر،یہاں ترکاری مراد ہے،  الکرم  :  انگور،  المتصل  :  ملا ہوا یعنی گھنا باغ،  قفیز ہاشمی  :  ایک صاع ہوتا ہے۔
(  جریب اور ایک ایکڑ کی تحقیق  )
جریب کتنی لمبی چوڑی ہے اس کے بارے میں رد المحتار علی الدر المحتار میں لکھا ہے کہ کسری کے ہاتھ سے 60 ہاتھ لمبی اور 60 ہاتھ چوڑی زمین ہو تو وہ ایک جریب ہوتی ہے۔ اور 60 ہاتھ کو 60 ہاتھ میں ضرب دیں تو مجموعہ 3600 مربع ہاتھ ایک جریب ہوگی۔عبارت یہ ہے کما وضع عمر رضی اللہ عنہ علی السواد لکل جریب ھو ستون ذراعا فی ستین بذراع کسری (سبع قبضات) (رد المحتار مطلب فی خراج المقاسمة،کتاب الجہاد،ج سادس ، ص ٢٩٢)
ایک قبضہ 3 انچ کا ہوتا ہے اس لئے 7 قبضے 21انچ ہوئے۔یعنی اس کا ایک ہاتھ 1.75 پونے دو فٹ کا ہوا۔اور ساٹھ ہاتھ 105 فٹ کا ہوا۔ گویا کہ 105 فٹ لمبی اور 105 فٹ چوڑی مجموعہ 11025 مربع فٹ کی ایک جریب ہوئی۔ اور تین فٹ کا ایک گز ہوتا ہے اس لئے اس کو گز میں لے جائیں تو 35 گز لمبی اور 35 گز چوڑی مجموعہ 1225 مربع گز کی ایک جریب ہوئی۔ 
(میٹر کے حساب سے جریب کی تحقیق)
2.54 سینٹی میٹر کا ایک انچ ہوتا ہے اس لئے 12 انچ کا 53.34 سینٹی میٹر ہوا۔ گویا کہ کسری کا ایک ہاتھ 53.34 سینٹی میٹر کا ہوا۔اب اس کو ساٹھ ہاتھ میں ضرب دیں تو 32.004 میٹر لمبی ہوئی۔ اور وہی 32.004 چوڑی بھی ہے۔ اس لئے 32.004 کو32.004 میں ضرب دیں تو مجموعہ 1024.25 مربع میٹر کی ایک جریب ہوگی۔ 
(ایکڑ اور جریب میں فرق)
آج کل پوری دنیا میں ایکڑ کا حساب رائج ہے۔اسی سے زمین کی پیمائش کرتے ہیں اس لئے ایکڑ اور جریب میں موازنہ کرنا ضروری ہے۔ تاکہ معلوم ہو کہ ایک ایکڑ میں کتنا خراج لازم ہوگا۔
63.614 میٹرلمبا اور 63.614 میٹر چوڑا مجموعہ 4046.856 مربع میٹر کا ایک ایکڑ ہوتا ہے۔ 
اسی طرح 69.57 گز لمبا اور 69.57 گز چوڑا مجموعہ 4840 مربع گز کا ایک ایکڑ ہوتا ہے۔
 جریب چونکہ ایکڑ سے چھوٹا ہوتا ہے اس لئے ایک جریب 1024.25 مربع میٹر کو ایک ایکڑ 4046.856 مربع میٹر میں تقسیم دیں تو 3.951 گنا بڑا ایکڑ جریب سے ہوگا۔ اس لئے ایک ایکڑ زمین میں اگر عام کاشتکاری ہو تو 3.951 صاع غلہ اور 3.951 درہم خراج لازم ہوگا۔ جس کا وزن 12.094 گرام چاندی یا اس کی قیمت ہوگی۔
(  عام آدمی کا ہاتھ  )
عام آدمی کا ہاتھ چھ قبضہ ہوتا ہے۔اور ایک قبضہ 3 انچ کا ہے اس لئے ایک ہاتھ 18 انچ یعنی 1.50 ڈیڑھ فٹ کا ہوگا۔
چونکہ ایک انچ 2.54 سینٹی میٹر کا ہوتا ہے اس لئے 18 انچ کا 45.72 سینٹی میٹر ایک ہاتھ ہوا۔
نوٹ   پوری تفصیل آئندہ صفحات پر دیکھئے۔
 
Flag Counter