Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

283 - 485
فلہ سلبہ ]٣٠٣٠[ (٥١) او یقول لسریة قد جعلت لکم الربع بعد الخمس ]٣٠٣١[ (٥٢) ولا یُنفل بعد احراز الغنیمة الا من الخمس۔
 
سامان اسی کے لئے ہوگا۔
وجہ  آیت میں اس کی ترغیب ہے۔ یا ایھا النبی حرض المؤمنین علی القتال (الف) (آیت ٦٥، سورة الانفال ٨) اس آیت میں ہے کہ اے نبی ایمان والوں کو قتال پر ابھاریئے (٢) حدیث میں ہے کہ جنگ بدر کے موقع پر آپ نے یہ کہہ کر ابھارا تھا کہ جو جس کو قتل کرے گا اس کا سازو سامان اسی کے لئے ہے۔حدیث یہ ہے۔ عن ابی قتادة قال قال رسول اللہ ۖ من قتل قتیلا لہ علیہ بینة فلہ سلبہ (ب) (ترمذی شریف،باب ماجاء فیمن قتل قتیلا فلہ سلبہ ، ص ٢٥٨، نمبر ١٥٦٢ ابو داؤد شریف، باب فی النفل ، ج٢، ص ١٩، نمبر ٢٧٣٨ مسلم شریف، باب استحقاق القاتل سلب القتیل ، ج ٢، ص ٨٦، نمبر ١٧٥١ بخاری شریف، باب من لم یخمس الاسلاب ، ص ٤٤٤، نمبر ٣١٤٢، کتاب فرض الخمس ) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مزید انعام کا وعدہ کرنا جائز ہے۔
لغت  حرض  :  قتال پر ابھارنا،  نفل  :  مزید انعام،  سلب  :  چھینا ہوا مال،سلب سے مشتق ہے چھیننا۔
]٣٠٣٠[(٥١) یا کہے دستہ سے کہ میں نے تمہارے لئے چوتھائی کی خمس نکالنے کے بعد۔
تشریح   بڑے لشکر کے اندر سے کوئی چھوٹا لشکر جس کو دستہ کہتے ہیں وہ کسی جگہ جنگ کے لئے جا رہا ہے اس کی ہمت بڑھانے کے لئے امام کہے کہ جتنا مال غنیمت میں لاؤگے اس میں سے خمس نکالنے کے بعد جو بچے گا اس میں سے چوتھائی تم لوگوں کو انعام دیںگے ۔اس کے بعد اس کو مال غنیمت کے طور پر لشکر میں تقسیم کریںگے۔مثلا بیس اونٹ غنیمت میں لایا اس میں سے پانچواں حصہ خمس نکالا جو چار اونٹ ہونگے۔باقی سولہ اونٹ میں سے چوتھائی یعنی چار اونٹ انعام میں دیئے جائیںگے اور باقی بارہ اونٹ تمام مجاہدین پر بطور مال غنیمت تقسیم کریںگے۔
وجہ  حدیث میں اس کا ثبوت ہے۔ عن حبیب بن سلمة ان رسول اللہ ۖ کان ینفل الربع بعد الخمس والثلث بعدالخمس اذا قفل (ج) (ابوداؤد شریف،باب فیمن قال الخمس قبل النفل ،ص ٢١، نمبر ٢٧٤٩ ترمذی شریف، باب فی النفل ،ص ٢٨٤، نمبر ١٥٦١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ موقع محل کے اعتبار سے امام انعام کا اعلان کرسکتا ہے۔
لغت  السریة  :  چھوٹا لشکر، دستہ۔
]٣٠٣١[(٥٢)اور انعام نہ دے غنیمت جمع کرنے کے بعد مگرخمس سے۔
تشریح   جنگ ختم ہوگئی۔لوگوں نے مال غنیمت بھی جمع کر لیا۔اب اس میں سے کسی کو انعام دینا جائز نہیں ہے۔ اور اگر دینا ہی ہے تو پورے مال غنیمت میں سے پانچواں حصہ خمس نکالا ہے اس میں سے انعام دے۔
 
حاشیہ  :  (الف)اے نبی مومنین کو قتال کی ترغیب دیجئے (ب) آپۖ نے فرمایا کسی نے کفار کو قتل کیا اور اس پر گواہ ہوتو اس کا سامان قتل کرنے والے کے لئے ہے (ج) آ پۖ  خمس نکالنے کے بعد چوتھائی نفل دیتے تھے اور جب واپس لوٹنے کا موقع ہوتا تو خمس کے بعد تہائی نفل دیتے۔

Flag Counter