Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

189 - 485
امرہ]٢٨٩٦[(٩) وینظر فی الودائع وارتفاع الوقوف فیعمل علی حسب ماتقوم بہ البینة او یعترف بہ من ھو فی یدہ]٢٨٩٧[(١٠) ولا یقبل قول المعزول الا ان یعترف الذی ھو فی یدہ ان المعزول سلَّمھا الیہ فیقبل قولہ فیھا]٢٨٩٨[(١١) ویجلس للحکم جلوسا 

تشریح  کسی قیدی کے جرم کے سلسلے میں کوئی گواہ قائم نہیں ہوا تو اس کو رہا کرنے میں جلدی نہ کرے۔کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کا گواہ کہیں دور ہو۔بلکہ اس کے بارے میں منادی کرائے اور اس کے معاملے کے واضح ہونے کا انتظار کرے۔ منادی کرنے اور انتظار کرنے کے بعد اگر واضح ہو جائے کہ یہ بری ہے تو چھوڑ دے اور جرم ثابت ہو جائے تو سزاعائد کرے۔
وجہ  معزول قاضی نے کسی کو قید کیا ہے تو غالب گمان یہ ہے کہ کوئی وجہ ضرور ہے تب ہی اس کو قید کیا ہے۔ اس لئے رہا کرنے میں جلدی نہ کرے۔
لغت  تخلیة  :  چھوڑنا، رہا کرنا۔  یستظھر  :  ظھر سے مشتق ہے،ظاہر ہونے کا انتظار کرنا۔
]٢٨٩٦[(٩)اور غور کرے امانتوں میں  اور وقف کی آمدنیوں میں اور عمل کرے اس کے مطابق جو بینہ قائم ہو یا جس کے ہاتھ میں ہو وہ اقرار کرے۔
تشریح  نئے قاضی کا کام یہ بھی ہے کہ رکھی ہوئی امانت کی چیزوں میں غور کرے کہ کس کی ہے۔ جس کے متعلق بینہ قائم ہو امانت کا مال حقدار تک پہنچائے۔یا جس کے ہاتھ میں امانت ہو وہ اقرار کرے کہ یہ امانت فلاں کی ہے تو فلاں کو وہ امانت دلوائی جائے۔ اسی طرح وقف کی آمدنی میں غور کرے کہ کتنی آمدنی آرہی ہے اور کہاں کہاں خرچ ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بھی جس بات پر بینہ قائم ہو اس کو پورا کرے۔ یا جو اقرار کرے کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں ہے اور فلاں کی ہے اس کے مطابق عمل کرے۔
وجہ  کوئی فیصلہ کرنے کے لئے دو ہی صورتیں ہیںیا اس پر بینہ قائم ہو یا قبضہ والا اس کا اقرار کرے کہ یہ فلاں کا ہے۔
لغت  ودائع  :  ودیعة کی جمع ہے امانت۔  ارتفاع  :  آمدنی،ارتفاع رفع سے مشتق ہے اٹھنا۔ یہاں آمدنی مراد ہے۔
]٢٨٩٧[(١٠)اور نہیں قبول کیا جائے گا معزول کا قول مگر یہ کہ وہ اعتراف کرے جس کے قبضے میں ہے کہ معزول قاضی نے اس کے سپرد کیا ہے۔ تو اس بارے میں قاضی کی بات مانی جائے گی۔
تشریح  پہلے گزر چکا ہے کہ معزول قاضی ایک عام آدمی کی طرح ہو گیا اس لئے اس کی بات اس وقت تک نہیں مانی جائے گی جب تک کہ قبضہ والا یہ نہ کہے کہ مجھے معزول قاضی نے یہ چیز دی تھی۔
]٢٨٩٨[(١١)اور فیصلے کے لئے عام طور پر مسجد میں بیٹھے۔
تشریح  حاکم مسجد میں ایسی ظاہری جگہ پر فیصلے کے لئے بیٹھے جس سے ہر آنے والے کو پتا چل جائے کہ یہ قاضی صاحب بیٹھے ہیں۔ اور وہاں ہر شخص آسانی سے آسکے۔

Flag Counter