فلا ضمان علیھم]٢٨٨٣[(٢٤) وان قالوا اشھدناھم وغلطنا ضمنوا ]٢٨٨٤[(٢٥)وان قال شھود الفرع کذب شھود الاصل او غلطوا فی شھادتھم لم یُلتفت الی ذلک]٢٨٨٥[(٢٦) واذا شھد اربعة بالزنا وشاھدان بالاحصان فرجع شھود الاحصان
ہو۔اس لئے اصل گواہ پر ضمان لازم نہیں ہوگا۔ اور فرع پر بھی ضمان لازم نہیں ہوگا کیونکہ وہ گواہی سے رجوع نہیں کر رہے ہیں۔اور قضا بھی نہیں ٹوٹے گا کیونکہ قاضی کا فیصلہ ہونے کے بعد جلدی ٹوٹتا نہیں ہے۔
]٢٨٨٣[(٢٤)اور اگر کہا کہ ہم نے ان کو گواہ بنایا تھا لیکن غلطی کی تھی تو وہ ضامن ہوںگے۔
تشریح اگر اصول نے یوں کہا کہ ہم نے فروع کو گواہ بنایا تھا لیکن گواہی کے الفاظ میں غلطی کی تھی تو اصل گواہ ضامن ہوںگے۔
وجہ اصل گواہ نے خود اقرار کیا کہ میری غلطی ہے اور فرع گواہوں نے اصل گواہوں کی بات ہی نقل کی ہے اس لئے اصل گواہ ضامن ہوںگے۔ اور چونکہ فرع گواہوں نے رجوع نہیں کیا اس لئے وہ ضامن نہیں ہوںگے۔
اصول یہ مسائل اسی اصول پر ہیں کہ جس نے جتنا نقصان کیا ہے وہی ضامن ہوگا۔
]٢٨٨٤[(٢٥) اگر فرع گواہوں نے کہا کہ اصل گواہ جھوٹ بولے ہیں یا انہوں نے گواہی نوٹ کرانے میں غلطی کی ہے تو اس کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی۔
وجہ فرع گواہوں نے سچ اور صحیح سمجھ کر اصل گواہوں کی گواہی مجلس قضا میں منتقل کی۔ اور قاضی کے فیصلے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ اصل گواہ جھوٹ بولے ہیں یا گواہی نوٹ کرانے میں غلطی کی ہے تو ان کی اپنی باتوں میں تضاد ہو گیا۔ قضا سے پہلے اس کو صحیح سمجھا اور قضا کے بعد غلط بتا رہے ہیں اس لئے ان کی باتوں کی طرف قاضی توجہ نہیں دیںگے(٢) فیصلے کے بعد فیصلہ ٹوٹے گا نہیں اس لئے اس کی باتوں کی طرف توجہ دے کر فائدہ کیا ہے ؟ (٣) فرع گواہ رجوع نہیں کر رہے ہیں بلکہ اصل پر الزام ڈال رہے ہیں جس پر کوئی گواہ نہیں ہے اس لئے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی۔
لغت لم یلتفت : توجہ نہیں دی جائے گی۔
]٢٨٨٥[(٢٦)اگر چار آدمیوں نے زنا کی گواہی دی اور دو آدمیوں نے احصان کی پھر احصان کے گواہ رجوع کر گئے تو وہ ضامن نہیں ہوںگے۔
تشریح یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ سزاکا اصل موجب زنا کرنا اور اس کی گواہی ہے نہ کہ محصن ہونا اور اس کی گواہی۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ چار آدمیوں نے گواہی دی کہ فلاں نے زنا کیا ہے۔ اور دوسرے دو آدمیوں نے گواہی دی کہ یہ محصن ہے۔ پھرا حصان کی گواہی دینے والے رجوع کر گئے تو وہ دیت کے ضامن نہیں ہوںگے۔
وجہ رجم کا مدار زنا کے ثبوت پر ہے اور زنا کا ثبوت پہلے چار گواہوں سے ہوا ہے۔ اور ان لوگوں نے رجوع نہیں کیا اس لئے ان لوگوں پر دیت