Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

183 - 485
لم یضمنوا]٢٨٨٦[ (٢٧) واذا رجع المُزکُّون عن التزکیة ضمنوا]٢٨٨٧[(٢٨) واذا شھد شاھدان بالیمین وشاھدان بوجود الشرط ثم رجعوا فالضمان علی شھود الیمین خاصَّة۔
 
کا ضمان نہیں ہوگا۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ محصن ہونے کی گواہی نہ دیتے تو رجم نہیں کیا جاتا بلکہ کوڑے لگائے جاتے۔احصان کی گواہی دینے کی وجہ سے رجم کیا گیا ہے۔ پھر بھی ان پر دیت لازم اس لئے نہیں ہوگی کہ انہوں نے صرف ایک صفت بیان کی ہے جس کی وجہ سے سزا کی تبدیلی ہو گئی ورنہ اصل سزا زنا کی گواہی دینے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ اور انہوں نے رجوع نہیں کیا ہے اس لئے محصن ہونے کی گواہی دینے والوں پر دیت لازم نہیں ہوگی۔
]٢٨٨٦[(٢٧)تزکیہ کرنے والے تزکیہ سے رجوع کرجائیں تو ضامن ہوںگے۔
تشریح  چار گواہوں نے زنا کی گواہی دی۔پھر قاضی نے گواہوں کی عدالت کی تحقیق کے لئے آدمی بھیجے۔انہوں نے کہا گواہ عادل ہیں۔ ان کے عادل کہنے کی وجہ سے قاضی نے رجم کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ گواہوں کے عادل ہوئے بغیر رجم کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔تو گویا کہ تزکیہ کرنے والوں پر ایک گونہ رجم کی بنیاد ہے۔ اس لئے جب وہ رجوع کر گئے تو ان پر دیت لازم ہوگی۔ 
وجہ  گواہی قبول ہی کی جائے گی تزکیہ کرنے والے کے کہنے پر، تو گویا کہ تزکیہ کرنے والے سزا دینے میں شریک ہوئے۔ اور پھر وہ رجوع کر گئے تو ان پر ضمان لازم ہوگا۔
فائدہ  صاحبین فرماتے ہیں کہ تزکیہ کرنے والے کی حیثیت احصان کی گواہی دینے والے کی طرح ہے۔ اس لئے جس طرح احصان کی گواہی دینے والوں پر ضمان نہیں ہے اسی طرح تزکیہ کرنے والوں پر بھی ضمان نہیں ہے (٢) وہ فرماتے ہیں کہ رجم کا مدار گواہوں پر ہے تزکیہ کرنے والوں پر نہیں ہے۔ وہ تو صرف ایک صفت بیان کرنے والے ہیں۔ اس لئے ان پر ضمان نہیں ہے۔
]٢٨٨٧[(٢٨)اگر دو گواہوں نے گواہی دی قسم کھانے کی۔اور دوسرے دو نے دی شرط کے پائے جانے کی پھر سب رجوع کر گئے تو ضمان صرف قسم کے گواہوں پر ہوگا۔
تشریح  کسی نے قسم کھائی کہ امتحان میں پاس ہوں گا تو دعوت کھلاؤں گا۔اب اس میں دو باتیں ہیں۔قسم کھانا اور امتحان میں پاس ہونے کا ثبوت یعنی شرط پائے جانے کا ثبوت۔ شرط پائے جانے پر دو گواہوں نے گواہی دی کہ فلاں آدمی امتحان میں پاس ہو گیا ہے اور قسم کھانے پر دو آدمیوں نے گواہی دی کہ فلاں آدمی نے ایسی قسم کھائی ہے۔ اس لئے سب کے رجوع کرنے پر قسم کے گواہ ضمان کے ذمہ دار ہوںگے۔
وجہ  قسم پائے جانے اور کفارہ دینے کا اصل مدار قسم کے گواہ ہیں۔ شرط پائے جانے کے گواہ صرف صفت بتانے کے گواہ ہیں ان پر مدار نہیں ہے۔ اس لئے قسم کھانے کے گواہ ذمہ دار ہوںگے۔

Flag Counter