Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

42 - 50
سے عقیدت کی بدولت ہمت پاگئی … مکمل شرعی پردہ شروع کر دیا… پورے خاندان سے صاف کہہ دیا … ''لا طاعة لمخلوق فی معصیة الخالق''…مخلوق سے …خاندان سے…دوستوں سے …اہلِ قرابت سے …اس طرح جڑنا… جس میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی ہو… ہرگز… ہرگز… جائز نہیں۔
	اسی کو مولانا رومی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:اگرتو نفس کے مقابلہ میں کمزور ہے… ''یارِ غالب جو کہ تو غالب شوی''…کوئی باہمت اور نفس کے مقابلہ میں جیتے ہوئے کو تلاش کرو… تاکہ ان کی معیت اور تعلق سے …تو بھی نفس کو ہرا سکے…۔
   (٢)  شوہر کے حقوق کا خیال رکھنا:عورتوں کے لئے اللہ کی ولیّہ بنانے والا دوسرا خاص عمل شوہر کے حقوق کا خیال رکھنا ہے …اس عمل کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ قرب عظیم عطا ہوگا… اللہ تعالیٰ نے شوہر کا بڑا حق رکھا ہے… اس کو عظمت اور بُزرگی دی ہے … اس کو عورت پر حاکم بنایا ہے… اس لئے شوہر کو خوش رکھنا بہت بڑی عبادت ہے … اس کو ناراض کرنا بہت بڑا گُناہ ہے…
	حضور  ا نے فرمایا ہے … جو عورت پانچوں وقت کی نماز پڑھتی رہے … رمضان کے مہینہ کے روزے رکھتی رہے … اپنی آبرو کو بچاتی رہے( یعنی پاک دامن رہے) … اپنے شوہر کی تابعد اری و فرماں برداری کرتی رہے …تو اس کو اختیار ہے… جس دروازے سے چاہے جنت میں چلی جائے (یعنی جنت کے آٹھ دروازوں میں جس دروازے سے اس کا جی چاہے جنت میں داخل ہو جائے )… 
	حضور  ا کا ارشاد…جس عورت کی موت اس حالت میں آئے …کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہے …تو وہ جنتی ہے…  
	حضور  ا نے فرمایا … اگر میں خدا کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنے کے لئے کہتا تو عورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے (لیکن چونکہ اللہ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں اس لئے عورت کو بھی جائزنہیںکہ شوہر کو سجدہ کرے)… 
	 حضور  ا نے فرمایا … جب شوہراسکو اپنے کام کے لئے بلائے …تو فوراً اس کے پاس آئے …حتیٰ کے اگر چولھے پر کھانا پکانے میں مصروف ہے …تو بھی چلی آئے … 
 	 حضور  اکا ارشاد ہے … شوہر کے بلانے پر اس کی بیوی اگر اس کے پاس لیٹنے کے لئے نہ آئی …اور وہ اسی طرح غصہ میں لیٹ رہا …تو تمام فرشتے صبح تک اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں …
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter