واحدا منھما ادخلتہ النار وفی روایة قذفتہ فی النار(رواہ مسلم،مشکوة ص ٤٣٣)
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں …بڑائی میری اوپر کی چادر ہے اور عظمت میری نیچے کی چادر ہے جو ان میں سے کوئی چادر مجھ سے چھینے گا…میں اسے جہنم میں پھینک دونگا۔
عاجزی ،انکساری اور تواضع کا مقابل …تکبر اور عجب ہے …تواضع اللہ تعالیٰ کے پیاروں کی صفت ہے …اللہ تعالیٰ نے فرمایا (رحمن کے بندے کون ہیں؟) الذین یمشون علی الارض ھونا …ای الذ ین یعیشون فی الناس ھینین فی کل امور ھم ہلکے پھلکے زندگی گزارنے والے …یہ رحمن کے بندے ہیں…خلاصہ بیان کا یہ ہے کہ رحمن کے بندے متواضع … ہلکے پھلکے ہوتے ہیں …ان کو اللہ تعالیٰ کے قرآن نے بھی جنت کی بشار ت دی ہے اور آپ ا نے بھی۔قرآن ِ مجید اعلان کر رہا ہے ۔
اولئک یجزون الغرة بما صبرواویلقون فیھا تحیة وسلٰما…خٰلدین فیھاحسنت مستقرًاومقاما۔… ایسے لوگوں کو بالا خانے ملیں گے بوجہ ان کے ثابت قدم رہنے کے اور اُن کو اس میں بقاء کی دعا اور سلام ملے گا اور اُس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے…وہ کیسا اچھا ٹھکانا اور مقام ہے ۔
آپ ا نے فرمایا… جو ہلکے پھلکے تواضع و انکساری سے رہتے ہیں …جہنم ان پر حرام ہے … وہ جہنم پر حرام اورفرمایا… یہ جنتی آدمی ہے اور اللہ کو اتنا پیاراہے کہ وہ اگر کسی بات پر قسم کھائے تو اللہ اسکو بری کردیتے ہیں ۔
آئیے! آج ہم بھی وعدہ کریں کہ شیطان کے اوصاف… بھیڑیوں کے اوصاف سے توبہ کر کے …رحمن کے بندوں کے جو اوصاف ہیں ان کو اختیار کریںگے۔
رحمن کے اوصاف پیدا کرنے کا نسخہ اکسیر: ہمارے حضرت والا فرماتے ہیں :کسی اللہ والے یا کسی اللہ والے کے غلام سے اللہ تعالیٰ کے لیے دوستی لگا دو …آنا جانا رکھو …امورِ دینیا