Deobandi Books

توبہ کے آنسو

ہم نوٹ :

18 - 26
تمام محبوبوں میں، اللہ کے تمام پیاروں میں سب سے بڑا پیارا بننے کا نسخہ آج اختر پیش کرے گا۔ دیکھیے تینوں قسمیں توبہ کی اور چاروں قسمیں رونے کی، یہ سب آپ کو اللہ کے پیار کے قابل بنادیں گی اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ16؎ اور اَلتَّائِبُ حَبِیْبُ اللہِ17؎،لیکن آج ایک ایسا نسخہ پیش کررہا ہوں کہ پیاروں میں آپ سب سے بڑے پیارے ہوجائیں۔ جیسے باپ کہتا ہے کہ میرے دس لڑکے ہیں مگر یہ لڑکا مجھے بہت پیارا ہے، سب پیاروں میں یہ پیارا ہے۔ اپنی اپنی قسمت ہے۔ آج میں آپ کو قسمت سازی کا طریقہ بتارہا ہوں۔ جس کے ہاتھ میں قسمت ہے، جس کے ہاتھ میں قسمت سازی ہے، اسی نے طریقہ بتایا اور اس کا ترجمان بھی رحمۃ للعالمین ہے۔ارحم الراحمین کی شانِ رحمت کو آپ یا تو قرآنِ پاک سے حاصل کرسکتے ہیں یا پھر اللہ تعالیٰ کے رسول، اس عالمِ غیب کے سفیر اور ترجمان، رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثوں میں یہ چیز ملے گی، لہٰذا آج میں سب پیاروں میں پیارا بننے کا نسخہ ترجمان ارحم الراحمین رحمۃ للعالمین سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ نبوت کی حدیثِ مبارک سے بتاتا ہوں کہ آپ سب پیاروں میں سب سے پیارے ہوجائیں گے اور وہ بھی ایک نہیں بلکہ ایک کروڑ پیارے بن سکتے ہیں۔ یہاں سب سے پیارا بننے کا یہ مطلب نہیں کہ سب پیاروں میں پیارا ایک ہی ہوگا۔ نہیں! وہ عمل جو میں بتارہا ہوں جس نے بھی کرلیا تو سب پیاروں میں پیارا ہوجائے گا اور اس طرح بےشمار پیارے ہوجائیں گے، بلکہ سوفیصد سبھی پیاروں میں پیارے ہوجائیں گے۔
اللہ کے پیاروں میں پیارا بننے کا نسخہ
تین طریقے توبہ کے بیان کرتا رہا ہوں اور اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ  کے ذیل میں چار طریقے رونے کے بھی بیان کیے ہیں، لیکن آج اپنی ۷۵سالہ زندگی میں پہلی دفعہ میں آپ کو توّابین میں محبوبیت کے ساتھ ساتھ ایک نعمت مستزاد اور ایکسٹرا پیش کررہا ہوں کہ آپ اَحَبُّ الْمَحْبُوْبِیْنَ ہوجائیں، اللہ کے تمام محبوب بندوں میں احب ہوجائیں اور اس میں بھی ایک نہیں بے شمار ہوسکتے ہیں، سب کے سب احب ہوجائیں اتنا آسان نسخہ ہے اور اس
_____________________________________________
16؎  البقرۃ:222
17؎  المغنی عن حمل الاسفار:983/2، کتاب التوبۃ،مکتبۃ طبریۃ، ریاض
Flag Counter