Deobandi Books

توبہ کے آنسو

ہم نوٹ :

24 - 26
مجلس میں اللہ کے بندوں کی بھلائی تو پیش کرسکتے ہیں مگر کسی کی بُرائی نہیں کریں گے۔ اگر آپ کو واقعی درد ہے، آپ بڑے مخلص ہیں تو ایک خط لکھ دیں، جس کی میرے سامنے غیبت کرنا چاہتے ہو اس کو اصلاح کا خط لکھ دو کہ بھائی صاحب! آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ کے اندر یہ بُرائی ہے اس کو چھوڑدیں، توبہ کرلیں، یا اور زیادہ محبت کا جوش ہے تو آپ تھوڑی سی تکلیف کرکے ان سے مل لیں اور جاکر ان سے کہہ دیں کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ ایسا کرتے ہیں اگر یہ خبر صحیح ہے تو آپ اس فعلِ بد سے توبہ کرلیں۔ دوسروں سے نقل کرکے چٹخارہ مارنا اور شکارپور کی چٹنی کا لطف لینا یہ کسی شریف آدمی کاکام نہیں ہے۔ کہیے کیسی بات سنائی؟ ساری دنیا کے ڈاکٹر بھی اس مرض کا سبب غیبت نہیں سمجھ سکتے کیوں کہ وہ صرف جسمانی باتیں سمجھتے ہیں روحانی باتیں کہاں ان کی سمجھ میں آتی ہیں۔
روحانی بیماریاں ایکسرے میں نہیں آسکتیں
میرے شیخ حضرت ہردوئی دامت برکاتہم کے نائب اور خلیفہ جناب مولانا بشارت علی صاحب ہسپتال گئے۔ ہندو ڈاکٹر نے پوچھا آپ کا کیا نام لکھوں اور آپ کون ہیں تو انہوں نے کہا کہ میرے ایک معالج روحانی پیر ومرشد ہیں میں وہاں ان کے مدرسے میں نوکر ہوں۔ اس نے لکھ دیا،مگر کہا یہ پیر ومرشد کیا ہوتا ہے؟ اور روحانی بیماری کیا ہوتی ہے؟ تو نائب صاحب نے مجھے بتایا کہ میں نے ہندو ڈاکٹر سے کہا کہ روحانی بیماری وہ ہوتی ہے جس کو آپ کا الٹراساؤنڈ اور آپ کا ایکسرے اور آپ کا آلہ اسٹیتھو اسکوپ اور جملہ جتنے سائنسی آلات ہیں اس بیماری کا پتا نہیں لگاسکتے۔ اس نے کہا یہ ہم نہیں مانتے ہمیں کوئی مثال بتاؤ۔ انہوں نے فرمایا تو مثال سُن لو کہ ایک آدمی حسد کے مارے جلا جارہاہے۔ اپنے بھائی کی ترقی کو دیکھ کر جل کے خاک ہورہا ہے، روزانہ خون جل رہا ہے لیکن الٹرا ساؤنڈ لگاکر دیکھ لو جو کہیں حسد مل جائے،ایکسرے کرکے دیکھ لو کہ اس کے دل اور پھیپھڑے میں کہیں حسد ہے؟ یہ روحانی ڈاکٹر بتاتے ہیں۔
بے روزگاری کا علاج
ایک صاحب نے پرچہ دیا کہ بے روزگار ہوں، دُعا فرمادیجیے۔ فرمایا کہ جتنے بے روزگار ہیں وہ تقویٰ اختیار کریں کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا اعلان ہے جو متقی ہوگا ہم اس کو ایسی جگہ سے
Flag Counter