Deobandi Books

توبہ کے آنسو

ہم نوٹ :

12 - 26
عوام کی توبہ
پہلے تیسرا  ڈویژن پیش کرتا ہوں کہ سب سے معمولی درجہ یعنی پاسنگ نمبر کی توبہ یہ ہے کہ معصیت چھوڑدو اور فرماں برداری کا راستہ اختیار کرلو،جس کا نام اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ اِلَی الطَّاعَۃِ  ہے اور اُردو میں گناہ گار زندگی چھوڑکر فرماں برداری کی زندگی اختیار کرنا ہے۔
خواص کی توبہ
اور سیکنڈ ڈویژن کی توبہ ہے اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَفْلَۃِ اِلَی الذِّکْرِغفلت کی زندگی چھوڑ کر اللہ کو یاد کرو، معمولات پورے کرو، خالی فرض واجب ادا کرکے اللہ تعالیٰ سے ضابطے کا معاملہ نہ کرو، اللہ سے رابطے کا معاملہ کرو۔ ضابطہ والوں کو ضابطہ ملتا ہے، رابطہ والوں کو رابطہ ملتا ہے۔ اللہ کو یاد کرو، اوّابین بھی پڑھو، کچھ نفلیں بھی پڑھو، کم سے کم شیخ کا جو بتایا ہوا ذِکر ہے اس کو کرو۔ اس کا نام سیکنڈ ڈویژن کی توبہ ہے اور عربی میں اس کا نام توبۃ الخواص ہے اور جس کی تشریح ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَفْلَۃِ اِلَی الذِّکْرِ کے عنوان سے فرمائی کہ غفلت کی زندگی چھوڑکر ذِکر والی زندگی شروع کردی؎
مدت  کے  بعد  پھر   تری  یادوں  کا  سلسلہ
اِک جسم   ناتواں   کو    توانائی   دے    گیا
اگر کچھ دن اللہ کو یاد نہیں کیا تو اب یہ شعر پڑھ کے اللہ کا نام لینا شروع کردو۔ ذِکر کی قضا نہیں ہے، ذِکر کی قضا یہی ہے کہ ذِکر شروع کردو، یاد کی قضا یہی ہے کہ یادِ الٰہی میں لگ جاؤ۔
اعلیٰ درجہ یعنی اَخَصُّ الْخَوَاصْ کی توبہ
اب فرسٹ ڈویژن یعنی اعلیٰ درجے کی توبہ کیا ہے، جس سے اعلیٰ درجے کی محبوبیت ملے گی اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَیْبَۃِ اِلَی الْحُضُوْرِ9؎ کہ اپنے دل کو ہر وقت نگرانی میں رکھو، اپنے قلب کی نگرانی کیجیے جس کو انگریزی میں انسپکشن کہتے ہیں۔ آپ اپنے قلب کے انسپکٹر بن جائیے اور ہر وقت قلب کا انسپکشن کیجیے اور انسپکشن کیسے کریں گے؟ بس یہ دیکھیں گے کہ دل
_____________________________________________
9؎   مرقاۃ المفاتیح:104/5،کتاب اسماء اللہ تعالٰی،المکتبۃ الامدادیۃ، ملتان
Flag Counter