Deobandi Books

توبہ کے آنسو

ہم نوٹ :

13 - 26
میں کہیں غیراللہ کا انفیکشن تو نہیں ہورہا ہے؟ ہمارے قلب میں کوئی نمک حرام تو نہیں آرہا ہے؟ کہیں بدنظری تو نہیں ہورہی ہے؟ کہیں غیر اللہ کی یاد تو دل میں نہیں آرہی ہے؟ کسی گناہ کا مراقبہ تو دل میں نہیں ہورہا ہے، فرسٹ ایئر کے کسی گناہ کا مراقبہ ففتھ(fifth) ایئرمیں تو نہیں کررہے ہو کہ پچاس سال کے ہوگئے اور بچپن کا مزاج نہ گیا۔ اس پر میرا شعر ہے؎
ترا بچپن یہ پچپن میں مجھے حیرت ہے اے ناداں
بڑھاپے میں بھی تیری خوئے  طفلانی نہیں جاتی
بس آپ انسپکشن کیجیے کہ کہیں دل میں غیر اللہ کا انفیکشن تو نہیں آرہا ہے؟ آج آپ سب لوگوں کو میں نے انسپکٹر بنادیا۔ آپ کہیں گے کہ انسپکٹر کی تو بہت اچھی تنخواہ ہوتی ہے، ہم لوگوں کی کیا تنخواہ ہوگی؟ تو اللہ تعالیٰ کی محبوبیت معمولی تنخواہ ہے؟ توبہ کا فرسٹ ڈویژن یہی انسپکشن ہے کہ دل کی نگرانی کرو کہ ہمارا دل کہیں غیر اللہ کی یادوں سے سابقہ حرام لذت کی لید دوبارہ سونگھنے کی پلید خاصیت میں تو مبتلا نہیں ہورہا ہے؟ بعض لوگوں کو اپنے پرانے گناہوں کی لید سونگھنے کی ایسی عادت ہے کہ وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ اس پلید حالت میں کوئی پلید کیسے بایزید ہوسکتا ہے۔ بعض ظالموں کو یہ پتا ہی نہیں چلتا کہ میرے دل میں کیا ہورہا ہے؟ وہ اپنے قلب سے اتنے بے خبر ہیں کہ ان کے قلب میں عہدِ ماضی کی فلم چل رہی ہے اور ان کو پتا ہی نہیں کہ ہم کیا کررہے ہیں؟یہ نفس کے پیچھے آنکھیں بند کرکے چلے جارہے ہیں۔ یہ کیا جانور کی سی زندگی ہے! کہیں اہل اللہ کی زندگی ایسی ہوتی ہے! جب دل میں غیراللہ آئے فوراً کھٹک جاؤ؎
نہ کوئی راہ پا جائے  نہ کوئی غیر آجائے
حریمِ دل کا احمد اپنے ہر دم پاسباں رہنا
توبہ کی یہ تین قسمیں ہوگئیں۔ اب آپ کو اختیار ہے کہ آپ عوام کے زمرے میں رہنا چاہتے ہیں یا خواص میں یا اخص الخواص میں،فرسٹ ڈویژن آنا چاہتے ہیں۔
توبہ کے آنسوؤں کی اقسام
۱) مصنوعی گریہ
توبہ کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حکم دیا ہے جو اختیاری مضمون
Flag Counter