ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
کرے از خدائے جو ئیم توفیق ادب ٭ بے ادب محروم گشت از فضل رب بے ادب تنہا نہ خود راداشت ٭ بلکہ آتش درہمہ آفاق زد ایک گر قابل عمل مسنون تحقیق : فرمایا کہ آنحضرت ﷺ نے جب علی کو یمن کو قاضی بنا کر بھیجا ہے تو یہ گر بتایا کہ اے علی جب تک دونوں فریق کے بیان نہ سن لو اس وقت تک کسی قسم کا فیصلہ نہ کرنا ۔ مسلمانوں کو اپاہج بن کر نہ بیٹھنا چاہیے تحقیق : فرمایا کہ مسلمانوں کو اپاہج بن کر نہ بیٹھنا چاہیے کھائے کمائے اور بچوں کیلئے بھی چھوڑ جائے مگر حدود شرعیہ سے آگے نہ بڑھے اور نہ مال کو معبود بنائے نہ کسی حال میں خدا سے غافل ہو ، باقی کھیتی کرنا ، باغ لگانا ، تجارت کرنا اس کی فضیلت خود احادیث سے ثابت ہے ۔ بدگمانی پر عمل کرنے کی سزا و علاج تحقیق : ایک صاحب نے لکھا کہ میرا روپیہ میز پر سے گم ہوگیا ہے ، محض شبہ میں نے ایک بچہ کو مارا ۔ بعد میں دوسرے کے پاس وہ چوری نکلی ، مجھے سخت ندامت ہے کیا کروں ، تحریر فرمایا کہ اگر بالغ ہے تو اس سے معافی مانگو اور اگر نابالغ ہے تو اس کے سامنے اعتراف غلطی کا کرو ۔ اور ایک مدت تک اس کی دلجوئی کرو اس سے پوچھ پوچھ کر اس کی فرمائش پوری کرو ۔ طاعات میں نفس کو لذت یہ خوشی کی بات ہے رہا کمی بیشی یہ امر طبعی ہے ہر طبیعت کا خاصہ جدا ہے اس پر ملامت نہیں سفارشوں سے کوفت تحقیق : میرے یہاں تو اگر کوئی آئے تو طالب بن کر آئے اور مجھ کو ذمہ دار شفا کا نہ سمجھے ۔ حضرت والا کا مسلک تحقیق : فرمایا کہ میں بڑی مشکل سے کسی سے بدگمان ہوتا ہوں بڑی چشم پوشی کرتا ہوں اور جب کسی پر