ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
( للعارف الرومی ) اندریں رہ می تراش ومی خراش ٭ تادم آخردمے فارغ مباش تا دم آخر دمے آخر بود ٭ کہ عنایت باتو صاحب سربود دوست وارد دوست ایں آشفتگی ٭ دوست وارد دوست ایں آشفتگی کارکے می کن تووکاہل مباش ٭ اندک اندک خاک چہ رامی تراش چوں زچاہے می کئی ہر روزخاک ٭ عاقیت اندررسی درآب پاک اللحافظ ازی ) چوں نشینی بر سر کوئے کسے ٭ عاقیت بینی توہم روئے کسے دست از طلب ندارم تاکارمن برآید ٭ یاتن رسد بجانا ں یاجاں زتن برآید حضرت حاجی صاحب ) یابم اورایانیابم جستجو تے می کنم ٭ حاصل آید یانیا یدآرزو ئے می کنم شیخ سعدی صاحب ) کار کن کا ربگز راز گفتار ٭ اندریں راہ کار یاید کار قدم یاید اندر طریقت نہ دم ٭ کہ اصلے نہ دارودم بے قدم متعلق طرز مکاتیب علاج متردد بوقت کتابت عیوب ۔ علاج یہ ہے کہ ایک کاغذ پر اپنی سب برایئاں لکھ لو اور جو یاد آتی رہیں اس میں لکھتے رہو اور ان کا علاج بھی کرتے رہو ۔ اور علاج سے جو بالکل زائل ہوجائیں ان کا نام کاٹ دو اور جو رہ جائیں پوری یا ادھوری ان کو لکھا رہنے دو ۔ پھر جب خط لکھنے بیٹھو ان برائیوں کے تعین کیلئے قرعہ ڈال لو جس کا نام نکل آئے خط میں وہی لکھدو اگر اس کا علاج کیا ہوا اس کی بھی اطلاع کردو ۔ بس اس طرح خط لکھتے وقت تشویش نہ ہوگی بوقی دعا کرتا ہوں ۔ سالک کو تحریر فرمایا بلا رعایت کسی خاص قاعدہ وضابطہ کے بے تکلف جو دل میں آئے لکھئے صرف دو تین باتوں کا خیال کافی ہے ۔ ایک تو واقعہ صاف لکھا جائے تکلف یا عبارت آرائی نہ ہو ۔ دوسری بلا ضرورت طول نہ ہو ۔ تیسری ایک خط میں متعدد مضامین نہ ہوں لیک اگر اس میں ارتباط ہوتو وہ ایک ہی مضمون شمار ہوگا ۔