ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
ہے ، تدابیر اس کی یہی ہے کہ اس کے مقتضاء پر عمل نہ کرے ۔ کتابوں کی رجسڑی کا حکم تحقیق : فرمایا کہ کتابوں کی رجسڑی کرانا نا جائز ہے باں طبع اول میں کچھ صورت جواز کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں صرفہ و محنت زیادہ پڑتی ہے اور مابعد کی رجسڑی میں دفع مضرت نہیں بلکہ جلب منفعت ہے پڑوسی کی رعایت کا حکم تحقیق : فرمایا کہ پڑوسیوں کے حقائق کی رعایت میں حدیثوں میں بڑے حکم آئے ہیں ۔ اگر پڑوسی تمہاری دیوار میں میخ گاڑنے لگے تو منع نہ کرو ، کیونکہ اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں گو بوجہ ملکیت تمیہں منع کرنے کا حق ہے مگر پڑوسی کا بھی تو کچھ حق ہے ۔ اسی طرح اگر پڑوسی کے مکان کی طرف روشندان کی ضرورت ہوتو بہت اوپر رکھا جاے جس سے اس کی بے پردگی نہ ہو ۔ پڑوسی کے مکان کی طرف روشندان بنانا تحقیق : فقہائے متاخرین نے لکھا ہے کہ اپنی دیوار میں پڑوسی کے مکان کی طرف روشندان جائز نہیں ہے لیکن متعقدمین کہتے ہیں کہ جائز ہے ، اپنی زمین میں ہر قسم کا تصرف کرسکتا ہے ، متاخرین نے جواب دیا ہے کہ اپنی زمین کا وہ تصرف کرسکتا ہے جس سے دوسرے کو نقصان نہ پہو نچے پھر متعقدین نے اس کا جواب دیا ہے جب اسے بالکل ہی دیوار اٹھا دینے کا اختیار ہے تو روشندان رکھنے کا اختیار کیسے نہ ہوگا ۔ پھر متاخرین نے اس کا جواب دیا ہے دیوار اٹھا نے کا تو اس کو اختیار ہے کیونکہ اس سے اتنا ضرو نہیں کہ وہ اپنے پردہ کا بندوبست خود کرلے گا اور روشندان ان سے تو چھپ کر بھی دیکھ سکتے ہیں جو کسی کو پتہ بھی نہ چلے اور اگر سامنے بالکل دیوار نہ ہوتو دیکھنے والے کی بھی جرآت نہ ہوگی اور گھر والے بھی احتیاط سے رہے گی ۔ فافہم حاصل تقریر کا یہ ہوا کہ دیوار اٹھائے تو روشندان اس میں پڑوسی کے مکان کی طرف نہ رکھے اور اگر دیوار اٹھائے تو یہ جائز ہے ۔ خواص اشیا کے علم کی وسعت تحقیق : (1) دیکھو گد گدی ایک فعل ہے اگر اس کو اپنے ہاتھ سے کیا جائے تو کچھ بھی معلوم نہیں ہوتی