Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق جمادی الثانیہ 1432ھ

ہ رسالہ

16 - 17
اخبار جامعہ 
ادارہ

 سمت قبلہ کی تعیین
20 ربیع الثانی بروز ہفتہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے رفقائے دارالافتاء حضرت مفتی عبدالباری صاحب اور مفتی احمد خان صاحب دیگر رفقاء مولانا عمار خالد صاحب او رمفتی عثمان صاحب کے ساتھ احسن آباد کے قریب واقع مسجد القمر کی سمت قبلہ کی تعیین کے لیے تشریف لے گئے۔ یا د رہے کہ دارالافتاء جامعہ کے حضرات شہر کی مختلف مساجد کے سمت قبلہ کی جانچ اور نئی تعمیر ہونے والی مساجد کے سمت قبلہ کی تخریج وتعیین کے لیے عموماً مدعو کیے جاتے ہیں ، چناں چہ جامع مسجد محمد بن قاسم فیزII سمیت شہر بھر میں کئی چھوٹی بڑی نئی مساجد کے سمت قبلہ کی تخریج اسی دارالافتاء نے کی ہے۔

جامع مسجد منورہ میں تقسیم انعامات
20 ربیع الثانی ہی کو صدر وفاق المدارس حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب اور حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب نارتھ ناظم آباد میں واقع منورہ مسجد ومدرسہ میں درجہٴ حفظ کے تقسیم انعامات کی تقریب میں تشریف لے گئے۔

دورہٴ جامعہ فاروقیہ دارالقرآن ( سہون شریف)
25 ربیع الثانی بروز جمعرات، ناظم اعلیٰ جامعہ فاروقیہ کراچی حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب زید مجدہ ، حضرت مولانا محمدیوسف افشانی صاحب، حضرت مولانا محمدانور صاحب، مولانا خلیل احمد صاحب جامعہ فاروقیہ دارالقرآن ( سہون شریف) تشریف لے گئے۔ اس موقع پر مفتی عبدالواحد صاحب، مفتی معاذ خالد صاحب، جناب حاجی محمد انور صاحب، جناب محمد اظہر صاحب او رجناب مرتضیٰ صاحب بھی شریک سفر تھے، مدرسہ ومسجد کے معائنے اور جائزے کے ساتھ ساتھ اس موقعہ پر نئے پنکھوں کی تنصیب کا انتظام بھی کیا گیا۔

صدمہٴ وصال
8 اپریل2011ء بمطابق4 جمادی الاولیٰ1432ھ بروز جمعہ جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII کے استاذ قاری معاویہ سعید صاحب کے والد قاری سعید احمد صاحب قضائے الہی سے رحلت فرما گئے، قاری صاحب مرحوم جامعہ فاروقیہ کراچی کے سابق مدرس اور ایک عرصہ جامعہ کی مسجد کے امام بھی رہے تھے، اب کچھ عرصے سے اپنے گاؤں ککڑھٹہ، ضلع خانیوال میں اپنے قائم کردہ مدرسہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ الله پاک ان کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے او رجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب کا دورہ فیزII
4 جمادی الاولیٰ بروز ہفتہ حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII تشریف لے گئے، تعلیمی، تربیتی، انتظامی اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیا اور اساتذہ میں چند نصائخ بھی فرمائیں، مولوی حماد خالد بھی ساتھ تھے۔

مہمانوں کی آمد
6 جمادی الاولیٰ بروز پیر پاکستان کے مشہور معلم فنون حضرت مولانا حسن صاحب ( مدرس جامعہ مدنیہ جدید، رائے ونڈو جامعہ محمدیہ چوبرجی لاہور) جامعہ فاروقیہ کراچی تشریف لائے حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب زید مجدہ کے درس حدیث میں شریک ہوئے، اور درس کے بعد حضرت شیخ الحدیث صاحب اور مولانا عبید الله خالد صاحب سے ملاقات بھی کی۔

یک ماہی امتحانات
8 جمادی الاولیٰ بروز بدھ جمعرات کو جامعہ میں امتحانات کا انعقاد کیا گیا، بدھ کے دن درجہ رابعہ تک کے طلبہ کا تقریری امتحان ہوا اور جمعرات کے دن اس سے اوپر کے طلبہ کرام کا تحریری امتحان ہوا۔

مسئولین کا اجلاس ( ملتان)
9 جمادی الاولیٰ کو صدرِ وفاق حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان صاحب زید مجدہ اور حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب مسئولین کے اجلاس میں شرکت کے لیے ملتان روانہ ہوئے، اس موقع پر مولاناعمارخالد صاحب ( مسئول شعبہ تحفیظ وفاق المدارس کراچی) بھی ہمراہ تھے۔ اس اجلاس میں امتحانات(1432) کے بارے میں شیڈول سمیت اہم امور کے بارے میں مشاورت ہوئی۔ اجلاس صبح سے عصر تک جاری رہا، حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ، حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب اور مولانا عبدالمجید صاحب، ناظم دفتر وفاق المدارس العربیہ، پاکستان حضرت قاری سعید احمد صاحب رحمة الله علیہ کی تعزیت کے لیے ان کے گاؤں ھکڑھٹہ، روانہ ہوئے۔ جہاں قاری صاحب مرحوم کے صاحبزادگان اور بڑے بھائی کے علاوہ قاری صاحب کے قائم کردہ مدرسہ کے اساتذہ، طلبہ، خاندان کے افراد اور علاقے کے علماء نے حضرت زید مجدہ کا استقبال کیا، حضرت زید مجدہ قبرستان تشریف لے گئے، کافی دیر دعاء اور ایصال ثواب میں مشغول رہے، بعذازاں مدرسہ تشریف لائے اور وہاں موجود حضرات کو نصائخ فرمائیں، کچھ دیر قیام کے بعد جامعہ خیر المدارس ملتان واپسی ہوئی، یہاں مسئولین کے اجلاس میں آئے ہوئے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور عصر کے بعد یہ حضرات واپسی کے لیے دوبارہ ملتان ائیرپورٹ روانہ ہوگئے۔

تبلیغی دورہ
9 جمادی الاولیٰ بروز جمعرات جامعہ میں تخصص فی الفقہ الاسلامی کے طلبہ کرام ایک دن کے تبلیغی دورے پر جامعہ فاروقیہ فیزII روانہ ہوئے بعد ازیں وہاں سے یہ حضرات جامعہ مسجد قباء ساکران بھی گئے۔

فاضل ومتخصص جامعہ کی رِحلت
11 جمادی الاولیٰ بروزہ ہفتہ مفتی عبدالله بلتستانی صاحب اسلام آباد میں انتقال فرما گئے، مرحوم جامعہ فاروقیہ کراچی کے فاضل و متخصص تھے اور اسلام آباد میں ایک ادارہ چلا رہے تھے۔ جامعہ فاروقیہ کے اساتذہ اور طلبہ سب دعا گو ہیں کہ الله پاک ان کی مغفرت فرمائیں۔ آمین

درس حدیث میں شرکت
12 جمادی الاولیٰ بروز اتوار جامعہ بنوریہ کے اساتذہ حدیث حضرت مولانا عزیز الرحمان صاحب، مولانا رشید احمد سواتی صاحب اور مولانا عبدالله صاحب حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کے درس حدیث میں شرکت کے لیے جامعہ تشریف لائے او ردرس میں شریک ہوئے۔

اسی طرح کراچی کے کئی مدارس میں ششماہی امتحان کی تعطیلات میں طلبہ کرام جامعہ حاضر ہونے او رحضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کے درس میں میں شرکت کرکے اجازت حدیث کی سند حاصل کی۔

حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کا دورہ اندرون سندھ
19 اپریل بروز منگل15 جمادی الاولیٰ ٹنڈو الہ یا ر کے علاقے سنجرچانگ میں پہلی سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ بھی اُسی دن علی الصبح کانفرنس کے لیے روانہ ہوئے مولانا خلیل احمد صاحب، محترم حاجی انیس صاحب اور مفتی معاذ خالد صاحب بھی شریک سفر تھے، کانفرنس میں سندھ بھر سے آئے ہوئے علماء ومشائخ نے شرکت کی، حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کانفرنس کے بعد اپنے میزبان حاجی خان محمد (ماتلی والے) کے ہاں تشریف لے گئے اور رات بھی وہیں قیام فرمایا۔

20 اپریل صبح ناشتے سے فراغت کے بعد یہ حضرات حیدر آباد مدرسہ مظاہر العلوم میں مجلس صیانة المسلمین کے سالانہ جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے، یہاں حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کے میزبان آپ کے شاگرد مولانا ڈاکٹر تنویر احمد صاحب تھے، نماز عصر کے بعد حضرت شیخ زید مجدہ نے علم اور علماء کے فضائل پر بیان فرمایا۔ اورمغرب کے بعد واپس کراچی روانہ ہوئے، رات گئے بخیروعافیت جامعہ پہنچے۔

حضرت مولانا احسان الحق صاحب کی آمد
25 اپریل بروز پیر، پاکستان میں تبلیغی شوریٰ کے رکن اور مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے استاد حدیث حضرت مولانا احسان الحق صاحب جامعہ فاروقیہ کراچی تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ اور مولانا عبیدالله خالد صاحب کے ساتھ انتہائی خوش گوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوا، مولانا احسان الحق صاحب ان دنوں بیرون ملک روانگی کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے، مختصر قیام کے دوران جامعہ آنا ہوا۔

قاری محمد حنیف جالندھری صاحب کی آمد
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری صاحب بھی جامعہ تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ اور مولانا عبیدالله خالد صاحب سے ملاقات اور مختلف امور پرمشاورت فرمائی۔

حضرت مولانا محمدسالم قاسمی صاحب کی آمد
24 جمادی الاولیٰ بروز بدھ حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب نور الله مرقدہ مہتمم دارالعلوم، دیوبند کے صاحبزادے اور دارالعلوم دیوبند (وقف) کے مہتمم حضرت مولانامحمد سالم قاسمی صاحب دامت برکاتہم جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ، جامعہ فاروقیہ کراچی تشریف لائے اور صدر وفاق المدارس شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم الله خان صاحب سے ملاقات کی ، حضرت قاسمی صاحب صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کے ساتھ جب جامعہ پہنچے تو حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب اور دیگر اساتذہ حدیث نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، دفتر میں تمام اساتذہ کرام اور دیگر عملے نے فرداً فرداً مصافحہ کیا، اس موقع پر مولانا عبیدالله خالد صاحب نے اساتذہ کا تعارف اور اور جامعہ کے تعلیمی امور کے حوالے سے کچھ معلومات پیش کیں، بعد ازیں حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ دارالحدیثسے تشریف لائے اور مہمانوں سے ملاقات کی او ربہت سے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

جامعہ فاروقیہ مرکز اور فیزII میںتقریری مقابلے اور تقسیم انعامات
جامعہ فاروقیہ کراچی فیزII میں عربی تقریری مقابلہ19 جمادی الاولیٰ بروز ہفتہ او رجامعہ فاروقیہ مرکز میں 23 جمادی الاولیٰ بروز بدھ کو منعقد ہوا، تمام کا موضوع ”مسلمانوں کے زوال کے اسباب اور ان کا حل“ تھا ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نیز امتحانی پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات اور شیلڈز کی تقسیم اور تقریب میں شریک مہمانوں کی آمد کے حوالے سے تفصیلات ان شاء الله آئندہ شمارے میں شائع کی جائیں گی۔
Flag Counter