Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق صفر المظفر 1436ھ

ہ رسالہ

15 - 16
اخبار جامعہ

ادارہ
	
مہمانوں کی آمد
18/ذو الحجہ بروز منگل ،روزنامہ اسلام کے چیف ایڈیٹر مفتی محمد صاحب حضرت شیخ زید مجدہ سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

27/ذو الحجہ بروزجمعرات ،جامعہ فاروقیہ کے قدیم استاد اور جامعہ دارلعلوم فاروق اعظم فیصل آباد کے مہتمم حضرت مولانا مفتی نذیر احمد شاہ صاحب مدظلہ حضرت شیخ زید مجدہم اور حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔ بعد ازاں مہمان حضرات جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے اور خصوصی درخواست پر طلبہ کرام سے مختصر اور پر اثر بیان بھی فرمایا۔

28/ذو الحجہ بروزجمعہ،مدینہ منورہ میں حضرت شیخ زید مجدہ کے میزبان محترم جناب عبد الخالق صاحب حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

29/ذو الحجہ بروزہفتہ،مدینہ منورہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان محترم جناب عبد الخالق صاحب اور محترم جناب افتخار صاحب خصوصی دعوت پر جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے۔

2 /محرم الحرام بروز پیر، وفاق المدارس العربیة پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن اورجامعہ اسعد بن زرارہ بہاولپور کے مہتمم مولانا مفتی محمدمظہرشاہ صاحب ،حضرت شیخ زید مجدہم سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔ اور بعد نماز ظہر حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے۔

یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
یکم محرم الحرام بروز اتوار،جامعہ فاروقیہ میں امیر المئومنین خلیفہ ثانی فاتح ایران حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کے عنوان سے بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہواجس میں جامعہ کے استاد حضرت مولانا زر محمد صدیقی صاحب اور مفتی محمد راشد ڈسکوی صاحب نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت پر مفصل بیان فرمایا۔اس موقع پر طلبہ جامعہ نے حمدیہ اور نعتیہ کلام بھی پیش کیا۔

دعوت ولیمہ
26/ذوالحجہ بروز بدھ۔جامعہ فاروقیہ کے استاد حدیث اور ناظم تعلیمات حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کے صاحبزادے کا دعوت ولیمہ تھا جس میں حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم سمیت جامعہ کے تدریسی اورغیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔

26/ذوالحجہ بروز بدھ،جامعہ کے مطبخ کے باورچی جناب ممتازخان کے صاحبزادے کا دعوت ولیمہ ہوا جس میں جامعہ کے تدریسی اورغیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔

ولادت
3/محرم الحرام بروز منگل،جامعہ کے استاد اور شعبہ تصنیف و تالیف کے رفیق مفتی عبد الغنی صاحب کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔

رہا ئشی عملہ کا اجلاس
6/محرم الحرام بروزجمعہ۔سلیم منزل میں رہائشی عملہ کا اجلاس حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں رہائش، اور دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال ہوااور کئی اہم آراء سامنے آئیں۔

سانحہ وفات
جامعہ کے استاد حدیث حضرت مولانا محمد عظیم صاحب کی خوشدامن کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائیں، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جلسہ فلسفہٴ شہادت
9/محرم الحرام بروز پیر،فلسفہ شہادت حضرت حسین ص کے عنوان سے جامعہ فاروقیہ میں بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہوا ،جس میں اساتذہ جامعہ مفتی محمدواحد صاحب اور مفتی محمد نعمان صاحب نے فلسفہ شہادت حضرت حسین ص پر مفصل روشنی ڈالی۔

Flag Counter