ڈوب جاؤ، جو کَبَدٍ یعنی مشقت میں رہے گا اس کا کَبِدٍ یعنی جگر صحیح کام کرے گا۔
اللہ تعالیٰ سے خوشیاں طلب کرنے کا انوکھا عنوان
جب اللہ تعالیٰ سے کوئی خوشی کی دعا مانگو تو ایک دعا کا عنوان اختر سکھاتا ہے اور یہ کہاں سے سکھاتا ہے؟ کیوں کہ میں بھی سکھایا گیا ہوں۔ اگر آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ لوگوں کی خوشی کے جتنے مقاصد ہیں وہ پورے ہوجائیں، تو اللہ تعالیٰ سے عرض کرو کہ اے اللہ! ہم اپنی نالائقیوں سے آپ کو خوش نہیں کرسکے ، ہم اپنی نالائقیوں سے، نفس کے کمینہ پن سے ، اپنی غیر شریفانہ حرکات سے، اپنی بشری کمزوریوں سے آپ کو خوش نہیں کرسکے۔ لیکن اگر ہم آپ کو خوش نہیں کرسکے تو آپ ہماری خوشیوں سے بے نیاز ہیں،آپ اپنے کرم سے ہمیں خوش کرکے خوشیاں دےدیجیے تو آپ کا احسان ہوگا۔ کیوں کہ آپ ہماری طرف سے خوشیوں سے بے نیاز ہیں لیکن ہم آپ کی طرف سے عطائے خوشی کے محتاج ہیں۔ بتائیے!کیسا مضمون ہے کہ ہم اپنی نالائقیوں سے آپ کو خوش نہیں کرسکے لیکن اگر آپ ہمیں خوش نہیں کریں گے تو دنیا میں آپ کے سوا ہمارا کوئی نہیں ہے۔ ہم تو اپنی نالائقیوں کی وجہ سے آپ کو خوش تو نہیں کرسکے لیکن آپ ہماری خوشیوں سے بے نیاز ہیں اور ہم آپ کی طرف سے عطائے خوشی کے محتاج ہیں۔اس لیے آپ ہمارے اچھے اچھے مقاصد میں کامیاب فرماکر ہم کو خوش کردیجیے کیوں کہ آپ اللہ ہیں اور بہت بڑے مولیٰ ہیں،ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ آپ ہماری طرف سے خوشیوں کے انتظار میں ہیں، آپ کو ہماری خوشی کی کوئی ضرورت نہیں، اگر ہم آپ کو خوش کرتے تو یہ ہماری شرافت ہوتی، ہم اپنے لائق اعمال سے آپ کے شریف اور لائق بندے ہوتے، مگر ہم سے نالائقیاں ہوگئیں جس کی ہم معافی چاہتے ہیں۔ مگر ایسا نہ ہو کہ ہماری نالائقیوں کی وجہ سے آپ ہماری خوشیوں کی تکمیل نہ فرمائیں۔اس لیے یہ دعا یاد کرلیں کہ اللہ ہم تو اپنی کمزوریوں اور نالائقیوں کی وجہ سے آپ کو خوش نہیں کرسکے لیکن آپ اپنی رحمت سے ہمارے تمام خوشیوں کے نیک نیک ارادوں میں ہمیں کامیاب فرمادیجیے۔
بس میرا مضمون ختم ہوا۔یہ اس شخص کی تقریر ہے جس کی طبیعت کی ناسازی کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس ناساز کا اپنے دوستوں کے ساتھ ساز باز کیسا رہا؟ میری طبیعت ناساز صحیح