Deobandi Books

علاج الغیبت

ہم نوٹ :

16 - 26
غلط ہے،  ہمارا ایمان  اس درجہ کا نہ ہو،اگر مارے ڈر کے  یہ نہ کہہ سکے تب کیا ہوگا؟
اسی لیے حکیم الامت  فرماتے ہیں کہ احتمال ِ معصیت سے بھی بچو۔جیسے کوئی حسین آرہا ہے   یا آرہی ہے تو   احتیاطاً اپنا  روٹ بدل لو  ورنہ شیطان اس کے حسن کا اخروٹ  تمہارے  منہ میں ڈال دے گا۔راستہ چلتے ہوئے کوئی حسین صورت سامنے آجائے تو فوراً راستہ بدل لو،    فٹ پاتھ بدل لو،اگر ڈرائیونگ نہیں کررہے ہو تو آنکھوں پر ہاتھ رکھ لو۔اگر ڈرائیونگ کرتے ہوئے اِدھر اُدھر سے حرام مزہ دل میں آجائے تو   اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لو کہ  اے اللہ! کوشش تو کی تھی مگر پھر بھی نفس چور نے   جو حرام مزہ حاصل کر لیا ہم اس پر نادم اور شرم سار ہیں اور استغفارکرتے ہیں،لہٰذا قبول فرمالیجیے ہمارا  استغفار  کیوں کہ  آپ ہیں ہمارے پروردگار۔  نظر بچانے کی کوشش میں نفس چور نے  جو حرام مزہ حاصل کرلیا  یا اللہ! ہم اس پر نادم اور   شرم سار  ہیں اور ہم استغفار  کرتے ہیں، ہمارا استغفار آپ قبول فرمالیجیے  کیوں کہ  آپ ہمارے پروردگار بھی ہیں اور پالنے والاجلد معاف کردیتا ہے۔
قیامت کے دن اصلی مفلس کون ہوگا؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ  جانتے ہو مفلس کون ہے؟  جو خوب دنیا میں عبادت کرتا ہے،مگر غیبت کرکے اپنی نیکیاں دوسروں کو  دے کر  قیامت کے دن خالی ہاتھ کھڑا ہوگا۔محنت کی کمائی مفت میں گنوائی۔ میرے  مرشدِ ثانی شاہ ابرارالحق صاحب  دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ  ایک آدمی نے  کراچی میں کسی آدمی کی  غیبت کی جو کلکتہ میں رہتا ہے  تو اس نے  اپنی ساری نیکیاں کراچی سے کلکتہ بھیج دیں۔ اگر بہت شوق ہے تو کلکتہ  چلے جاؤ اور وہاں جاکر اس کو سمجھاؤ   یا خط لکھ دو۔جس میں کوئی عیب سمجھتے ہو اس کو خط لکھ  کر سمجھا دو، اگر وہ مخلص ہے تو امید ہےکہ اپنی غلطی قبول کرلے گا،اگر قبولیت کی امید نہیں ہے تو خط لکھنا بھی واجب نہیں ہے۔
اکابر کی گناہوں سے احتیاط
اب حکیم الامت حضرت تھانوی کا ایک جملہ سن لیں کہ میری ریل کے پاس  جب
Flag Counter