Deobandi Books

علاج الغیبت

ہم نوٹ :

19 - 26
رضی اللہ عنہ   کی آنکھ دُکھنے آئیں تو   آپ نے فرمایا کہ  اے علی! آج کل کھجور مت کھاؤ کیوں کہ کھجور گرم ہوتی ہے، تمہاری آنکھیں سرخ ہورہی ہیں ۔ تو  یہ پرہیز بتانا   دفعِ ضرر ہےیا نہیں؟
اور رحیم رحمت سے ہے،رحمت سے مراد جلبِ منفعت ہے،تو دفعِ مضرت مقدم ہے، نقصان کو دور کرنا پہلے ہے اور نفع حاصل کرنا بعد میں  ہے۔  جیسے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ میں     غیر اللہ سے  جان بچانا دفعِ ضرر ہے  کیوں کہ باطل  خدا  پر ایمان لانے سے  تمہارے ایمان کو نقصان پہنچ جائے  گا تو کلمہ میں لا الٰہ  مقدم ہے کہ غیر اللہ سے دل مت لگاؤ  کیوں کہ یہ تمہارے لیے مضر ہے،پہلے غیر اللہ کو نکالو؎
نکالو یاد حسینوں کی  دل سے  اے مجذوبؔ
خدا    کا    گھر  پئے  عشقِ   بتاں  نہیں   ہوتا
غیر اللہ سے جان بچاتے رہو، اللہ سے چپکاتے رہو،یہ حاصلِ کلمہ ہے۔لا الٰہ الا اللہ کا یہ عاشقانہ ترجمہ   شاید ہی کہیں پاؤ گے، لفظ  شاید یاد رکھنا ورنہ شیطان دل میں بدگمانی ڈال دے گا۔ غیر اللہ سے  جان کو چھڑاتے رہو ،اللہ سے دل کو چپکاتے رہو،کلمہ  میں دفعِ ضرر کو مقدم کیا گیا ہے، معلوم ہوا کہ اسلام کا قانون یہی ہے کہ   دفعِ ضرر کو مقدم کیا جاتا ہے۔ ہمارے ایمان کی بنیاد،کلمہ کی بنیاد دفعِ ضرر سے شروع ہوتی ہے۔اسلام کی بنیاد  اور کلمہ  کا ابتدائیہ، نقطۂ آغاز دفعِ ضرر سے  شروع ہوا یعنی پہلے دل سے غیر اللہ کو نکالو۔
تصویر کشی کے مفاسد 
تو میں نے رنگون میں تصویر سے متعلق اس سائل کو جو جواب دیا ،اس سے پہلے ذہن میں کبھی یہ جواب نہیں آیا تھا، اللہ تعالیٰ نے اچانک آبرو رکھ لی  اور میرے کشکول میں جواب عطا فرما دیا۔ بات یہ ہے کہ تصویروں میں کچھ فائدے تھے  کہ آج صحابہ کی شکلیں سامنے ہوتیں مگر ضرر اتنا زیادہ ہے جس کی کوئی تلافی نہیں،تصویروں سے عظیم نقصان تھا۔اب  اس کی مثال سن لو،آپ کے رنگون کاایک مسلمان لڑکا  لندن جاتا ہے،برطانیہ کی آکسفورڈ یونی ورسٹی میں پڑھتا ہے، جوانی ہے، دیندار بھی نہیں ہے،وہاں ایک انگریز لڑکی سے  لپٹ گیا اور  لڑکی بھی لپٹ گئی۔اسی لیے  حسن اور عشق میں فاصلہ  رکھنا پڑتا ہے  کیوں کہ دونوں میں میگنٹ 
Flag Counter