Deobandi Books

علاج الغیبت

ہم نوٹ :

23 - 26
لیکن  آپ لوگوں کےساتھ کچھ ساز باز ہوگیا یانہیں؟  آج ایسا مضمون بیان ہوا ہے جو بہت ہی اہم ہے کہ اللہ کے حضور گناہوں سے معافی  دو طریقوں سے مانگو  کہ اے اللہ!  آپ کے حق میں ہم سے جو نالائقیاں ہوئیں  مثلاً نماز روزہ میں کمی وغیرہ تو آپ تو ہماری عبادتوں سے بے نیاز ہیں،اس کمی پر ہم کو  معاف کردیجیے  اور اگر نماز، روزہ ،زکوٰۃ وغیرہ وقت پر ادا ہونے سے رہ گئے اس کی قضا ادا کرنے کی  ہمت و توفیق دے دیجیے، لیکن آپ کی مخلوق کو جو ہم سے ایذا پہنچی ہے  تو ان کو ہمارے تین قل شریف کا ثواب دے کر قیامت کے دن   ان سے ہمارا راضی نامہ کرادیجیے گا،یہ دعا ہمیشہ کرو، جس کی عربی  یہ ہے:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا  وَ تَکَفَّلْ بِرِضَاءِ خُصُوْمِنَا اے اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہمارے فریقوں کو جن کاحق  ہم سے  رہ گیا اور ہم ادا نہیں کرسکے، اب مجبوری ہے، پیسہ ہی نہیں ہے یا ان کا انتقال ہوگیا یا ان سے ملنا مشکل ہے  تو اللہ تعالیٰ  اپنی اس مخلوق کوجس پر ہم سے زیادتی ہوئی  آپ قیامت کے دن ہمارے تینوں قل کا ثواب دے کر قیامت کے دن ان سب کا راضی نامہ کرادینے کی کفالت قبول فرمالیجیے ۔ اور آپ کے حقوق میں بھی ہم مجرم ہیں، اپنا حق معاف  کرنا  آپ کے لیے آسان ہے لہٰذا ہمارے ذمے جو   نماز روزہ  قضا ہے اس کو   ادا کرنے کی توفیق  و ہمت عطا فرمادیجیے۔
بس اب دعا کرلیجیےاللہ پاک ہم سب کو تقویٰ والی حیات نصیب فرمائے۔دعاؤں کے اس پرچے میں جو لکھا ہے اور جو ہمارے دلوں میں ہے  ہماری تمام جائز حاجتوں کو  اپنی رحمت سے  بلا استحقاق پوری فرمادے، تمام جائز حاجتوں کو پورا فرمادے  اور ہر مشکل کو حل فرمادے ، اپنے کرم سے ہماری تمام مشکلات  کو حل فرما دیجیے  اور تمام نیک ارادوں میں بامراد  فرماکر اپنا بناکر  پھر دنیا سے اٹھائیے۔ میرے مالک سر سے پیر تک ہمارا روحانی  بیوٹی پارلر کردیجیے،ہم اس حالت میں آپ کے سامنے حاضر ہوں کہ آپ ہم کو دیکھ کر  خوشی سے مسکرائیں اور شاباشی دیں۔ اب ایک دعا اور کرلیں اَللّٰھُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّارْزُقْنَا اتِّبَاعَہْ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَّارْزُقْنَا اجْتِنَابَہْ۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
Flag Counter