Deobandi Books

علاج الغیبت

ہم نوٹ :

20 - 26
ہے،نظر کے حرام ہونے کی وجہ یہی ہےکہ عشق میں بھی میگنٹ ہے،مقناطیس ہے اور حسن  میں بھی مقناطیس ہے  اور جب دو مقناطیس قریب ہوجائیں گے تو چمٹنے کا خطرہ ہوجاتا ہے،اگر نہ بھی چمٹے ، فاصلہ رکھا مگر میگنیٹ کے   ٹارگٹ پر ہے،جیسے مقناطیس لوہے کی اٹھنّی کے قریب ہے  تو جیسے مقناطیس ہلاؤ گے اٹھنی بھی ویسے ہی ناچے گی، حسن کے ہاتھ میں عشق ناچتا ہے،پریشان رہتا ہے۔حسن عشق کو  پریشان رکھتا ہے لیکن اگر اس کے   ٹارگٹ سے آگے بڑھ جاؤ  تو سکون سے رہوگے لہٰذا  جب حسینوں سے کہیں سامنا ہوجائے تو  جلدی سے  آگے بڑھ جاؤ،ان کے  ٹارگٹ پر نہ رہو،حسن اور عشق میں فاصلے رکھو۔ 
تو میں نے کہا کہ دیکھو،آپ کا لڑکا  اور آپ کی لڑکی برطانیہ  پڑھنے گئے، آکسفورڈ یونی ورسٹی میں  انہوں نے ایم ایس  اور بڑی بڑی ڈگریاں لے لیں مگر نماز  نہ روزہ ،  کسی انگریز لڑکی کے ساتھ  مسلمان  لڑکا لپٹا ہوا ہے  اور  وہاں کچھ برا نہیں  ہے۔  میں نے  برطانیہ  کی سڑکوں پر  اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ ایک مرد آرہا ہے اور   ایک عورت آرہی ہے،دونوں  آمنے سامنے ہوئے،ایک دوسرے کا بوسہ لیا  اور پھر  گڈمارننگ کرکے چلے گئے،کوئی احساس ہی نہیں ہے،  یہ ان کی سوسائٹی میں داخل ہے،اگر سڑکوں پر زنا ہورہا ہے اور دونوں راضی ہیں تو  پولیس کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اگر سڑکوں پر کوئی پیشاب  کرلے تو گرفتار ہوجاتا ہے، پانچ سو پونڈ جرمانہ لگ جاتا ہے۔
اب وہ لڑکا اور لڑکی آپس میں لپٹے ہوئے ہیں کہ رنگون کے دوسرے لڑکے نے اس منظر کو فلم میں لے لیا، تصویر بنالی ۔اس  کے بعد  وہ لڑکا کسی شیخ سے مرید ہوگیا  ، اللہ اللہ کیا ، تہجد  پڑھی گناہ چھوڑے ، حج کر آیا، اتنے اونچے درجہ پر پہنچ گیا کہ اپنے شیخ  کا خلیفہ ہوگیا،      صاحبِ نسبت اور اللہ والا ہوگیا،  ایک لاکھ مریدوں کو   مراقبہ کرارہا ہے،اللہ  کا نام سکھارہا ہے، اتنے میں اس کا کلاس فیلو آیا، اس نے اس کی جوانی والی تصویر کو اور بڑے سائز  میں کردیا ۔ اب وہ ظالم حسد میں  اس کی ماضی  کے زمانے کی انگریز لڑکی  کے ساتھ نامناسب  حرکت والے فوٹو سب کو دکھا رہا ہے۔
بتاؤ!اس سے اللہ کے ولی کی  آبرو کو  کتنا نقصان پہنچتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے اپنے غلاموں کی آبرو کے تحفظ کے لیے   تصویر کوحرام  فرما کر ماضی کے گناہوں کی دستاویزات کو ختم 
Flag Counter