Deobandi Books

نسبت مع اللہ کی عظیم الشان دولت

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کا تعارف
نسبت مع اللہ  کا مطلب ہے کہ بندے کا اللہ تعالیٰ سے قلبی تعلق۔اس تعلق کا حصول ہر مسلمان کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ یہ تعلق قائم کرنااس لیےبھی ضروری ہے تاکہ بندے کے دل میں ہر وقت اللہ تعالیٰ کے قرب کا احساس رہے۔ اللہ تعالیٰ کے قرب کا احساس اسے عبادات کی اُس لازوال لذت سے آشنا کرتا ہے جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتی۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ دل میں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی موجودگی  کا احساس اسے خدا کی نافرمانیوں یعنی گناہوں سے بچنے میں نہایت معاون ثابت ہوتا ہے۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے  اپنے اس وعظ ’’نسبت مع اللہ کی عظیم الشان دولت‘‘ میں ان اعمال کا نہایت پیارے، قابلِ عمل  اور محبت بھرے انداز میں ذکر فرمایا ہے جو نسبت مع اللہ کی اس عظیم الشان دولت کے حصول میں معین و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Flag Counter