Deobandi Books

گناہوں سے بچنے کا راستہ

ہم نوٹ :

26 - 34
۷)…… کوئی لغو کام نہ کرنا، یعنی فضول و بے ہودہ حرکت نہ کرے۔14؎
 یہ سات عمل ہوگئے ۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جو یہ سات اعمال کرے گا اس کو مسجد تک ہر قدم پر ایک سال کے روزوں کا اور ایک سال کی نفلی نماز وں کا ثواب ملے گا 15؎ اور سیدا لانبیاء حضور صلی اﷲ علیہ و سلم نے اپنے عشاق کو حکم دیا کہ جمعہ کے دن مجھ پر درود شریف زیادہ پڑھو۔ اگر آپ     صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادات کے بعد بھی ہم درود نہ پڑھیں تو کتنی نالائقی اور محرومی کی بات ہے۔
اس کے بعد ان شاء اﷲ! کھانے پینے کی سنتیں بھی سناؤں گا۔ مذاکرہ کا سلسلہ رہنا چاہیے۔ سنتوں کی کتاب خریدلیجیے۔ اس میں سنت دیکھیے، مثلاً کھانا ہاتھ دھوکر،دسترخوان بچھا کر کھانا چاہیے اور بِسْمِ اللہِ وَ بَرَکَۃِ اللہِ پڑھ کر کھانا چاہیے۔
یہ سب سنتیں ہیں، لیکن آج دیکھتا ہوں کہ کوئی کھڑے ہوکر کھاتا ہے، کوئی میز کرسی پر کھا رہا ہے، یہ سب حال دیکھ کردل روتا ہے۔ ارے میاں! قالین دری بچھاؤ، کچھ نہیں ہے تو بوریا بچھا لو، چٹائی بچھا لو، ورنہ ایسے ہی فرش پر بیٹھ جاؤ، دستر خوان بچھا کر کھاؤ، دیکھو دل میں کتنا نور پیدا ہوتا ہے۔
اﷲ سے دعا کی جائے کہ اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت سے عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَا نَا مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
دعا  کا مسنون طریق
 دعا  کا اصل حکم تو یہی ہے چپکے چپکے مانگنا اور گڑ گڑاکر مانگنا، لیکن اجتماع میں صحابہ سے جہراً مانگنا بھی ثابت ہے، لہٰذا تعلیم بھی ہوجاتی ہے کہ اس طرح سے دعا مانگنا چاہیے، لیکن میں ان شاء اﷲ پہلے دو ایک منٹ خاموشی سے دعا کروں گا، پھر زور سے کروں گا۔ پہلے اپنے اپنے مقاصد کا خیال کیا جائے کہ اﷲ تعالیٰ اس مجلس کو قبول فرمائے، پہلے درود شریف پڑھ لیا جائے 
_____________________________________________
14؎   مرقاۃ المفاتیح:436/4باب التنظیف والتکبیر للجمعۃ،دارالکتب العلمیۃ، بیروت
15؎   سنن النسائی:207/1، باب الفضل فی الدنومن الامام ، المکتبۃ القدیمیۃ
Flag Counter