Deobandi Books

گناہوں سے بچنے کا راستہ

ہم نوٹ :

27 - 34
اور آخر میں بھی درود شریف پڑھ لیا جائے، اوّل آخر درود شریف پڑھنے سے دعا جلد قبول ہوجاتی ہے، ورنہ دعا معلق رہتی ہے، آسمان کے اوپر نہیں جاتی۔ 
اﷲ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کی اصلاح فرما دے، ہم میں سے ہر ایک کو اپنا بنالے، جتنا بڑا مجمع ہے سب کی دعا سب کو مل جائے، سب کی دعا ہر شخص کے حق میں قبول ہوجائے۔ اور دعا کی سنت کیا ہے؟ دیکھو! بعض لوگوں کے ہاتھ کی انگلیاں اٹھی ہوئی ہیں منہ کی طرف ہیں، کوئی مٹھی باندھے ہوئے ہے جیسے حقہ پی رہا ہے، کوئی انگلیوں کوانگلیوں میں کیے ہوئے ہے، لیکن دعا کی سنت یہ ہے کہ دعا میں ہتھیلیوں کو سینے کے سامنے پھیلائیں اور ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف ہو۔
علامہ شامی رحمۃ اﷲ علیہ لکھتے ہیں:
لِاَنَّ السَّمَاءَ قِبْلَۃُ الدُّعَاءِ16؎ 
دعا کا قبلہ آسما ن ہے۔ ہتھیلیوں کا رُخ آسمان کی طرف ہو، انگلیاں پھیلی ہوئی ہوں، سب آسمان کی طرف رخ رکھتی ہوں اور تھوڑا سا دونوں ہاتھوں میں فاصلہ ہو اور درود شریف پڑھ کر کہ دعا کی جائے :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَا نَا مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
یا اﷲ! ہم میں سے ہر ایک کی اصلاح فرمادے، یا اﷲ! ہم میں سے ہر ایک کواﷲ والی زندگی اور تقویٰ والی زندگی نصیب فرمادے، یا اﷲ! ہم میں سے ہر ایک کو نفس اور شیطان کی غلامی سے آزاد فرما کر اپنی غلامی کی اور فرما ں برداری کی نعمت نصیب فرما دیجیے،یااﷲ! ہم میں سے ہر ایک کو صحتِ جسمانی اورصحتِ روحانی نصیب فرمایئے، ہم میں سے ہر ایک کو ہر قسم کے گناہوں کو چھوڑنے کی توفیق نصیب فرمائیے۔
یااﷲ! ہم میں سے ہر ایک کو اپنا محبوب اور اپنا مقبول بندہ بنا لیجیے، ہم میں سے ہر ایک کے بچوں کو نیک بنا دیجیے، ہم میں سے ہر ایک کی تجارت کو حلال رزق نصیب فرمایئے، دنیا میں بھی عافیت سے رکھیے اور آخرت میں بھی عافیت سے رکھیے، جو لوگ یہاں آئے ہمارے عزیز، 
_____________________________________________
16؎   الدرالمختار:210/2،فروع قرأبالفارسیۃ،باب صفۃ الصلٰوۃ،دارعالم الکتب ،ریاض
Flag Counter