دل کی تباہی کی چوتھی علامت
دل کے برباد ہونے کی چوتھی علامت یہ ہے کہ جس کسی کی بھی اس کو دعوت مل جائے فوراً تیار ہوجائے۔ یہ نہ پوچھے کہ وہاں پربے پردہ عورتیں ہوں گی، وہاں فوٹو گرافر تونہیں آئے گا،یعنی خلافِ شرع کام تو نہیں ہوں گے۔ میں نے عرض کر دیا کہ جس مجلس میں خلافِ شرع کام ہورہا ہو وہاں سے اُٹھ جانا واجب ہے، مثلاً دعوت کھا رہے ہیں اور میزبان نے قطعی اطمینان دلایا تھا کہ وہاں فوٹو گرافر نہیں آئے گا، لیکن اگر کھانے کے دوران اچانک آگیا اور فوٹو کھینچنے لگا تو کھانا چھوڑ کر فوراً وہاں سے اُٹھ جانا چاہیے، خواہ ایک ہی لقمہ کھایا ہو۔ اﷲ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔ اس وقت فرار واجب ہے، قرار نہیں، سن لو! اس وقت وہاں بیٹھنا جائز نہیں ہے۔ کیا دلیل ہے؟ ملّا علی قاری فرماتے ہیں:
لَایَجُوْزُ الْحُضُوْرُ عِنْدَ مَجْلِسٍ فِیْہِ الْمَحْظُوْرُ13؎
جس مجلس میں منکر ہورہا ہو،مثلاً وہاں فوٹو کھینچا جارہا ہو، آپ کا نہیں خواہ دوسروں کا کھینچا جارہا ہو وہاں بھی بیٹھنا جائز نہیں ہے، منکر تو ہورہا ہے، اﷲ کی نافرمانی ہورہی ہے، وہاں قرار جرم ہے، مثلاً کسی مجلس میں حکومت کی بغاوت ہو رہی ہے اور کوئی وہاں کھڑا رہے، چاہے خود باغی نہیں ہے، مگر حکومت کی نظر میں وہ باغی شما رہوگا، کیوں کہ باغیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس لیے ہم اﷲ سے توبہ کرتے ہیں، جہاں جہاں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے، اﷲ ہم سب کو معاف فرمائیں، توفیقِ توبہ نصیب فرمائیں اور اے اﷲ! تیرے بھروسے پر عزم کرتے ہیں کہ کسی کوخوش کرنے کے لیے اے اﷲ! آپ کو ناخوش نہیں کریں گے۔
خواجہ صاحب کا شعر یاد آیا بڑا پیارا شعر ہے ؎
حال میں اپنے مست ہوں غیر کا ہوش ہی نہیں
رہتا ہوں میں جہاں میں یوں جیسے یہاں کوئی نہیں
قانونِ الٰہی میں دخل اَندازی کرنا بغاوت ہے
میں نے ایک بات عرض کی تھی کہ بے پردگی کے خلاف جب علماء احتجاج کرتے
_____________________________________________
13؎ مرقاۃ المفاتیح:207/4،باب البکاءعلی المیت،دارالکتب العلمیۃ، بیروت