Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

29 - 34
بازم و  در من  شود  حیراں  ہما
چغد  کہ   بود   تا  بداند   سرِ  ما
دیکھو میں بازِ شاہی ہوں، ہما چڑیا بھی میری شان کو سمجھنے سے حیران ہے، پھر اُلوؤں کی کیا حقیقت ہے جو میرے مقام کو پہچان سکیں؟آہ! ایسے ہی اللہ والوں کو لوگ نہیں پہچانتے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اُلویت کے مقام سے نکال کر ہمیں آنکھیں عطا فرمائے کہ ہم اپنے بزرگوں کو پہچانیں۔ اب دعا کرو کہ یا اللہ! ہم اور ہمارے گھروالوں میں سے جس کوکوئی بھی بیماری ہو سب کو شِفا دےدے ، آرام سے راحت کے ساتھ عافیت کے ساتھ شِفا عطا کردے، سارے امراض سے نجات دے دے، روحانی امراض سے بھی جسمانی امراض سے بھی،اور یا اللہ! جن کو کوئی غم اور مصیبت ہو سب کے غم اور مصیبت کو راحت اور خوشیوں سے تبدیل فرمادے، جو مقروض ہیں اُن کا قرضہ ادا فرمادے، جن کی بیٹیوں کورشتہ نہ مل رہا ہو ان کو نیک رشتہ عطا فرمادے۔ جن کی بیٹیاں مظلوم ہوں اُن کے شوہروں کو ان پر رحم دل ، شفیق اور مہربان کردے، جن کی بیٹیاں وبیبیاں ستارہی ہوں ان کو نیک بنادے تاکہ وہ اپنے شوہروں کے ساتھ اِکرام اور عزت سے رہیں۔ ہمارے پورے ملک میں اللہ! امن، فلاح اور عافیت نصیب فرمادے۔چوری، ڈاکہ، اغوا، قتل، خون جتنے بھی جرائم اے اللہ! اس ملک میں اس وقت ہیں سب کو دور فرمادے، اور اپنی رحمت سے عافیت وفلاح نصیب فرمادے،سارے عالم کے مسلمانوں کو عافیت دارین نصیب فرما اور سارے عالم کے کافروں کو ایمان عطا فرما۔ اگر وہ ایمان نہ لانے والے ہوں تو اے اللہ! تو انہیں کمزور کردے اور مسلم ملکوں کے خلاف ان کی سازشوں کو نامراد فرمادے۔اور اہل ایمان کو اہلِ تقویٰ بنادے، اہلِ تکبر کو اہلِ تواضع بنا دے، اہلِ غفلت کو اہلِ ذِکر بنادے، اہلِ فسق ومعصیت کو اہلِ تقویٰ بنادے اور دونوں جہاں دے دے۔ اے مالکِ دوجہاں! ہم سب کو ، ہمارے گھر والوں کو، ہمارے دوستوں کو دونوں جہاں عطا کردے،آمین۔
وَاٰخِرُدَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
Flag Counter