Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

24 - 34
کر بالکل مت دیکھو ۔لیکن آپ کہیں گے کہ ماں بہن ہے تو پھر دیکھنا چاہیے، لیکن اس ماں بہن میں اور اصلی ماں بہن میں فرق ہے۔ اصلی ماں بہن سے نکاح جائز نہیں ہے اور ان سے جائز ہے کیوں کہ نامحرم ہیں، اس لیے ان عورتوں سے نظر کی حفاظت فرض ہے۔
 اب نیک اعمال کرنے اور گناہ چھوڑنے کے لیے چھ اعمال کو ترتیب وار یاد کرلیجیے: ۱) خود ہمت کیجیے۔۲) دو رکعات صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر ، روکر ہمت کی درخواست کیجیے۔ جتنا دردِ گردہ سے صحت کے لیے، کینسر اور پتھری سے نجات کے لیے آپ دعائیں مانگتے ہیں اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے اتنا ہی گڑ گڑا کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اے خدا! میں آپ کے غضب اور آپ کے قہر کے اعمال سے پناہ چاہتا ہوں، ایک لمحہ بھی آپ کی ناراضگی میں گزارنا حرام سمجھتا ہوں، غیرت اور شرافت کے خلاف سمجھتا ہوں، شرافتِ بندگی کے خلاف سمجھتا ہوں کہ اے خدا! میں آپ کی کھا کر آپ کے خلاف اس طاقت کو استعمال کروں۔ اگر صلوٰۃ الحاجت پڑھنے کا موقع نہیں ہے تو فرض نمازوں کے بعد ہی دعا مانگ لو۔
مثنوی میں توبۂ نصوح کا واقعہ
۳) خاصانِ خدا سے ہمت کی دعا کراؤ۔ کیوں کہ ایک جوان تگڑا شخص ہیجڑا بنا ہوا بادشاہ کی عورتوں کی خدمت میں نوکری کررہا تھا اور عورتوں کی مالش کیا کرتا تھا۔ اس نے بادشاہ سے کہہ رکھا تھا کہ میں عورت ہوں، لیکن اس کا ضمیر اس  کو ملامت کرتا تھا ۔ایک دن جنگل میں جاکررویا کہ اے خدا ! قیامت کے دن میرا کیا حال ہوگا؟یہ خبیث عادت مجھ سے کب چھوٹے گی؟یہ لعنتی کام مجھ سے کب چھوٹیں گے؟ اس کے رونے کو ، آہ وزاری کو اللہ تعالیٰ  نےقبول فرمایا۔ ایک ولی اللہ بھیجا ،اس نے پوچھاکیوں روتے ہو؟ اس نے کہا حضرت! ایک ناسور ، ایک کینسر ہے گناہ کا جو مجھ سے چھوٹ نہیں رہا ہے؎
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ ظالم لگی ہوئی
یہ بُری عادت مجھ سے نہیں چھوٹ رہی ہے، چھوڑنا چاہتا ہوں، مگر نفس وشیطان مجھ کود بوچ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہااچھا وضو کر، دو رکعات توبہ کے پڑھ اور میرے ساتھ دعا مانگ ۔ اس نے کس دردِدل سے دعا مانگی کہ قبول ہوگئی۔ اب اس کی ہدایت کے سامان شروع ہورہے ہیں؎
Flag Counter