Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

13 - 34
کانٹے گھسے ہوئے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے غضب کی، لعنت کی لاتیں برس رہی ہیں؎
دل گلستاں تھا  تو  ہر  شے  سے ٹپکتی تھی بہار
دل    یاباں     ہوگیا    عالم    بیاباں    ہوگیا
جمعہ کے سات اعمال
تو میں عرض کررہا تھا کہ حدیثِ پاک میں ہے کہ جو جمعہ کے دن سات (۷)اعمال کرے کَانَ لَہٗ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ عَمَلُ سَنَۃٍ اَجْرُ صِیَامِھَا وَقِیَامِھَا  1؎ اُس کو مسجد جاتے ہوئے ہر قدم پر ایک سال کی نفل نمازوں کا ثواب اور ایک سال کے نفلی روزوں کا ثواب ملے گا۔ آپ لوگ گھبرائیے نہیں کہ شاید یہ سات اعمال بہت مشکل ہوں گے، نہیں بہت آسان ہیں:
۱) غسل کرنا ۔ بتائیے صاحب ! کیا یہ مشکل کام ہے ؟یا طبعی خواہش ہوتی ہے کہ ساتویں دن نہالو، صابن سے میل کچیل اور پسینہ دور کرلو۔
۲)اچھے کپڑے پہننا۔یہ بھی مشکل کام ہے؟ کس کا دل چاہتا ہے کہ ساتویں دن، جمعہ کے دن خراب کپڑے پہنوں؟یہ تو ہماری پسند کے مطابق احکام ہیں۔
۳)مسجد جلد جانے کی فکر کرنا۔یہ نہیں کہ گپ شپ لگارہے ہیں، گھڑی دیکھ رہے ہیں کہ ابھی بہت دیر ہے۔
۴) مسجد پیدل جانا بشرطیکہ مریض اور کمزور نہ ہو۔
۵) امام کے قریب بیٹھنا بشرطیکہ جگہ ہو۔ کسی کی پیٹھ پر کودتا  پھاندتا  دھکا  مارتا  نہ جائے۔
۶)خطبہ کو غور سے سننا۔ یہ نہیں کہ بیٹھا مسجد میں ہے اور دماغ بیکری میں ہے کہ نماز کے بعد بیکری سے ایک ڈبل روٹی لینی ہے اور مکھن کی خاص ٹکیہ جو وٹامن سے بھر پور ہو، لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ! خدا کے گھر میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے آئے ہو، اس لیے دل ودماغ کواللہ تعالیٰ ہی کی طرف متوجہ رکھو۔
۷) کوئی لغو اور بے ہودہ کام نہ کرنا، مثلاً  مسجد میں چٹائی بچھی ہے تو اس کے تنکے توڑ رہے ہیں،
_____________________________________________
1؎   جامع الترمذی:111/1،باب فی فضل غسل یوم الجمعۃ،ایج ایم سعید
Flag Counter