Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

6 - 34
اہل اللہ کی شانِ استغناء
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
آج میں بخاری شریف کی ایک حدیث کی شرح بیان کروں گا۔ اس وقت میرے ہاتھ میں علامہ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ کی بخاری شریف کی شرح ہے، جو اربعۃ عشرجزءً یعنی چودہ(۱۴) جلدوں میں ہے، جس میں سے جلد نمبر ۲ میرے ہاتھ میں ہے۔ اس کا نام          فتح الباری شرح بخاری ہے جو عربی زبان میں ہے ۔ اُردو کا مصنف لٹریچر پڑھ کر کتنا ہی قابل ہو جائے، لیکن ان کتابوں کو ہاتھ لگانے کے قابل نہیں ہوسکتا اور ان کو نہیں سمجھ سکتا۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضلِ عظیم ہے ، ہمارے بزرگوں کی دعاؤں کا صدقہ ہے کہ آج میں آپ کے سامنے اس میں سے کچھ سناؤں گا ، لیکن اس سے پہلے میں سات اعمال بیان کروں گا جو ہر جمعہ کو فجر کے بعد سنائے جاتے ہیں۔ پہلے وہ اعمال بیان کرتا ہوں ، اس کے بعد بخاری شریف کا درس دوں گا۔
 جو شخص جمعہ کے دن ان سات(۷) اعمال پر عمل کرے گا تو جب اپنے گھر سے مسجد آئے گا، تو ہر قدم پر ایک سال کے نفلی روزوں کا ثواب اور ایک سال کی نفلی نمازوں کا ثواب پائے گا۔ اس کا گھر مثلاًپچاس(۵۰)قدم پر ہے، تو اس کو پچاس (۵۰)سال کے نفلی روزوں اور پچاس(۵۰)سال کی نفلی نمازوں کا ثواب ملے گا اور یہ شخص نیکیوں کے وزن کے اعتبار سے میدانِ محشر کا بڑا رئیس ومال دار ہوگا۔ کمالو دوستو! یہ کمانے کے دن ہیں۔ پردیس کی کمائی وطن میں لگائی جاتی ہے۔ ابھی وقت ہے ہم غفلت کی نیند سے جاگ جائیں، ورنہ پردیس کے بعد جب وطن واپس جانا ہوگا تو کرنسی بدل جائے گی۔ جب ملک بدلتا ہے کرنسی بدل جاتی ہے۔ پھر آپ کی ساری ریاست ونوابی اِدھر ہی رہ جائے گی۔ آنکھ بند ہوتے ہی سکہ بدل جائے گا۔
آخرت کی کرنسی کیا ہے؟
کئی سال پہلے کی بات ہے۔ ایک سیٹھ نے مجھ سے سوال کیا کہ جب کارخانہ دار، سیٹھ،
Flag Counter