Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

30 - 34
ولی اللہ بنانے والے چار اعمال
تعلیم فرمودہ
شیخ العرب والعجم عارف باﷲحضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
چار اعمال ایسے ہیں کہ جو ان پر عمل کرے گا مرنے سے پہلے   ان شاء اللہ تعالیٰ  ولی اللہ بن کردنیا سے جائے گا۔نفس پر جبر کر کے اللہ کو خوش کرنے کے لیے جو مندرجہ ذیل اعمال کرے گا اس کو پورے دین پرعمل کرنا آسان ہوجائے گا اور وہ اللہ کا ولی ہوجائے گا:
۱) ایک مٹھی داڑھی رکھنا 
بخاری شریف کی حدیث ہے:
خَالِفُواالْمُشْرِکِیْنَ وَفِّرُوا اللُّحٰی وَاحْفُوا الشَّوَارِبَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ    اِذَا حَجَّ اَوِاعْتَمَرَ قَبَضَ عَلٰی لِحْیَتِہٖ فَمَا فَضَلَ اَخَذَہٗ
ترجمہ:مشرکین کی مخالفت کرو داڑھیوں کو بڑھاؤ اور مونچھوں کو کٹاؤ اور حضرت ابنِ عمر جب حج یا عمرہ کرتے تھے تو اپنی داڑھی کو اپنی مٹھی میں پکڑ لیتے تھے پس جو مٹھی سے زائد ہوتی تھی اس کو کاٹ دیتے تھے ۔
بخاری شریف کی دوسری حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اِنْھَکُوا الشَّوَارِبَ وَاعْفُوا اللُّحٰی  
ترجمہ:مونچھوں کو خوب باریک کتراؤ اور داڑھیوں کو بڑھاؤ۔
پس ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے۔جس طرح وتر کی نماز واجب ہے ،عید الفطر کی نماز واجب ہے،بقرعید کی نماز واجب ہےاسی طرح ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے اور چاروں اماموں کا اس پر اجماع ہے ،کسی امام کا اس میں اختلاف نہیں۔ علامہ شامی تحریر فرماتے ہیں:
Flag Counter