Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

14 - 34
قالین بچھا ہے تو اس کا ایک ایک دھاگہ کھینچ رہے ہیں۔ ارے ! یہ تو لغو ہی نہیں بلکہ گناہ بھی ہے۔ یہ سات اعمال یاد کر لیجیے۔
ایک بار ترتیب وار پھر سن لیجیے:۱۔ غسل کرنا۔ ۲۔ اچھے کپڑے پہننا۔ ۳۔مسجد جلد جانے کی فکر کرنا۔ ۴۔ مسجد پیدل جانا۔۵۔ امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا۔ ۶۔ خطبہ غور سے سننا۔ ۷۔ کوئی بے ہودہ لغو کام نہ کرنا۔
ابنِ ماجہ شریف،ترمذی شریف،نسائی شریف اور ابو داؤد شریف2؎ صحاح کی چار کتابوں سے یہ حدیث ثابت ہے۔ بعض محدثین نے لکھا ہے کہلَمْ نَسْمَعْ فِی الشَّرِیْعَۃِ حَدِیْثًا صَحِیْحًا مُشْتَمِلًا عَلٰی مِثْلِ ھٰذَا الثَّوَابِہم نے کوئی صحیح حدیث ایسی نہیں سنی جو ایسے ثواب پر مشتمل ہو۔
حضرت والا کے توکل اور اِسْتِغْنَاءْعَنِ الْخَلْقْ کا ایک واقعہ
ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ میرے مدرسے میں دس بارہ ملکوں کے بچے پڑھتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول فرمائیں۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کسی بادشاہ سے رابطہ ہے،کیوں کہ کبھی جمعہ میں چندہ کی اپیل نہیں کرتے۔ مجھے یہ خبر ملی کہ بعض لوگوں نے آپس میں گفتگو کی کہ اس مولانا کا تعلق کویت کے بادشاہ سے ہے، لیبیا کے بادشاہ سے ہے، مراکش کے بادشاہ سے ہے، الجزائر کے بادشاہ سے ہے، تیونس کے بادشاہ سے ہے، اِسی لیے تو کبھی مانگتا نہیں ہے۔ یہ غلط خیال دل سے نکال دو، میں سلطانوں کے سلطان سے تعلق رکھتا ہوں۔ بادشاہوں کو جو سلطنت کی بھیک دیتا ہے، اختر اس سے مانگتا ہے۔ وہ اللہ ہمارے دوستوں ہی کے دل میں ڈال دیتا ہے۔ کسی سرمایہ دار، کارخانے دار سے میری جان پہچان نہیں ہے۔ آتے ہوں تو ہمیں پتا نہیں ، لیکن میں اپیل اس لیے نہیں کرتا کہ اگر درد بھرے دل سے اللہ کی محبت کا مضمون بیان کرنے کے بعد میں کہہ 
_____________________________________________
2؎  سنن ابی داؤد: 50/1 باب فی الغسل للجمعۃ ایج ایم سعید / سنن ابن ماجۃ: 183 (1087)، باب فضل الجمعۃ،   المکتبۃ الرحمانیۃ
Flag Counter