Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

22 - 34
روبہے کہ ہست او  را  شیر پشت
بشکند  کلہ  پلنگاں  را   بہ  مشت
جس لومڑی کی پیٹھ پر شیر ہاتھ رکھ دے وہ ایک گھونسا مار کر چیتوں کا کلّہ پھاڑ دیتی ہے۔ مولانارومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ والوں کے پیلے چہروں کو مت دیکھو، اگر اللہ تعالیٰ کی راہ کے مجاہدات سے اُن کے چہرے پیلے پڑگئے ہیں اور وہ جسمانی لحاظ سے بہت کمزور نظر آتے ہیں اور تم مرغی کا سوپ پی کر ، انڈا کھا کر بہت زیادہ تگڑے ہوگئے ہو، لیکن اللہ والوں کو حقیر مت سمجھو۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؎
رخ  زرّین  من  منگر  کہ پائے  آہنیں دارم
 چہ می دانی کہ در باطن چہ  شاہے ہمنشیں  دارم
اے دنیاوالو! میرے پیلے چہرے کو مت دیکھو، کیوں کہ میرے پیر لو ہے کے ہیں،یعنی میرے قدم راہِ خدا میں لوہے کی طرح مضبوطی رکھتے ہیں۔ اے دنیاوالو! تم کوکیا خبر ہے کہ میں اپنے دل میں کتنا بڑا بادشاہ رکھتا ہوں ؟ تم کو کیا خبر کہ میرے دل میں تمام بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔
 اسی لیے میں عرض کرتا ہوں کہ گناہ چھوڑ نے کی توفیق اور نیک اعمال کی ہمت حاصل کرنے کا نسخہ خوب اچھی طرح یاد کرلیجیے جو میں ابھی بیان کروں گا۔ آج میری بخاری شریف کادرس رہ گیا ہے، اگلے جمعہ کو ان شاء اللہ تعالیٰ بیان کروں گا، لیکن یہ بھی روحِ بخاری سے کم نہیں،کیوں کہ اگر گناہ نہ چھوڑے تو بخاری شریف کا کیا حق ادا ہوا؟ اس لیے نیک عمل کے لیےاور  گناہ چھوڑنے کے لیے چھ اعمال سن لیجیے:
 گناہ چھوڑنے کی ہمت کیجیے، اگر ہمت نہیں کریں گے تو گناہ آپ کو پٹخ دے گا، شیطان آپ کے سینے پر بیٹھ جائے گا، لیکن یہ تو بتائیں کہ اگر کوئی غنڈا چھرالہراتا ہوا کہہ رہا ہو کہ ابھی تمہارے پیٹ میں گھونپ دوں گا، تو کیا آپ آسانی سے چھرا گھونپوا لیں گے؟یاجان بچانے کے لیے جان لڑادیں گے ۔آہ! اس وقت تو جان بچا کر بھاگتے ہو، دشمنِ جاں خنجر سےجتنا ڈرتے ہو،کینسر سے جتنا ڈرتے ہو گردے میں پتھر پڑنے سے جتنا ڈرتے ہو، اس سے زیادہ ڈر اللہ کی نافرمانی سے ہونا چاہیے،یہ دشمنِ ایمان ہے اس سے زیادہ ڈرنا چاہیے۔ اپنی جان بچانے 
Flag Counter