اولاد کو تعلیم دیتا ہے۔ یہ آپ ﷺ کی نہایت شفقت ہے کہ ایک ایک بات کو ذکر فرمایا، ڈرنے کی چیزوں سے امت کو ڈرایا اور خوشخبریاں دیں۔ اچھائی کرنے والوں کو خوشخبریاں دیں اور برائی کرنے والوں کو ڈرایا تاکہ وہ باز آجائیں۔
آخری منزل جنت، آںحضرت ﷺ کی پیروی سے نصیب ہوگی:
حق تعالیٰ شانہ ہمیں اپنی زندگی ایسی گذارنے کی توفیق عطافرمائے کہ جب ہم دنیا سے رخصت ہورہے ہوں تو اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہوں اور ہم اللہ تعالیٰ سے راضی ہوں، یہ ہے اصل مقصود۔ اور پورے دین کا خلاصہ صرف ایک حرف ہے کہ اللہ کی رضا والی زندگی گزاو اور رضائے الہٰی کی تصویر رسول ﷺ ہیں، رضائے الہٰی کا نمونہ آںحضرت ﷺ کی ذات عالی ہے۔ اس لیے میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کو مجسم کرکے حضرت محمد ﷺ کی شکل میں ہمارے پاس بھیج دیا کہ تم ان کے پیچھے چلو، ان شاء اللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کی رضا نصیب ہوگی اور جس کو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی رضا نصیب ہوجائے ان شاء اللہ ان کے ساتھ اکرام ہی کا معاملہ ہوگا۔ ارشاد الہٰی ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْھُمُ الْمَلَائِکَۃُ اَنْ لَّاتَخَافُوْ اوَلَا تَحْزَنُوْا، وَاَبْشِرُوْ بِالْجَنَّۃِ الَّتِیْ کُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ، نَحْنُ اَوَلِیَائُکُمْ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِ
ترجمہ: ’’جنہوںنے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے، یعنی جو عہد وفا باندھا تھا اللہ تعالیٰ سے، اس کو نباہ کے دکھایا تو ان پر فرشتے نازل ہوں گے، یہ پیغام لے کر کہ خوف نہ کرو، کسی قسم کا اندیشہ نہ کرو اور غم نہ کرو، اور تم کو خوش خبری ہو جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہم تمہارے دوست ہیں دنیا میںبھی رہے اور آخرت میں بھی رہیںگے۔
ایک ایک قدم پر تمہیں ساتھ لے کر چلیں گے، پروانہ کرو، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، اللہ کے فرشتے قدم قدم پر ان کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے اور جس طرح کہ بڑے معزز مہمان کو اکرام کے ساتھ بٹھایا جاتا ہے ان کو بھی بٹھایا جائے گا اور کچھ اللہ کے بندے ایسے ہوں گے جن کو اللہ تعالیٰ کے پاس عرش کے نیچے جگہ عطا فرمائی جائے گی۔ اللہ ہمیں بھی نصیب فرمائے۔
دعا:
یا اللہ! ہم سب کو ان تمام مراحل زندگی میں کامیابی عطا فرما۔ یااللہ ہر ہر موقع پر اپنے لطف و کرم سے ہماری دست گیری فرما۔ یااللہ! ہم سب کو اپنے محبوب ﷺ کے نقش قدم پر چل کر اپنی رضا والی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما۔ یااللہ! دنیا و آخرت میں ہماری تمام مہمات کی کفایت فرما۔ یااللہ! ہمارے ضعف اور کمزوریوں پر رحم فرماکر ہر جگہ ہماری مدد فرما۔ یااللہ! اپنا اور اپنے حبیب ﷺ کا صحیح تعلق اور سچی محبت ہمیں نصیب فرما۔ یااللہ! دنیا و آخرت میں اپنے محبوب و مقبول بندوں کی معیت ہمیں نصیب فرما۔ یااللہ! ہماری تمام غلطیوں اور گناہوں کو معاف فرما کر ہمیںاپنی پاک بارگاہ میں حاضری کے لیے پاک فرمادے۔ آمین یارب العالمین۔
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَO