Deobandi Books

ٹی وی اور عذاب قبر نیز قبر کی تاریکی اور روشنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

16 - 23
جب صبح ہوئی تو اس کو رات والا خواب یاد نہیں رہا اور سارا دن اپنے کام کاج میں مشغول رہا۔ جب رات کو سویا تو خواب میں پھر ریاض والے دوست کی زیارت ہوئی۔ اس نے شکایت کی کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ میرے گھر جلدی جاؤ، میں تکلیف میں ہوں۔ تم ابھی تک میرے گھر نہیں گئے۔اس دوست نے پھر وعدہ کرلیا میں کل صبح ضرور جاؤں گا۔ یہ جدہ والے دوست کہتے ہیں کہ دوسرے دن میرا ریاض جانے کا پختہ ارادہ تھا۔ لیکن پھر کوئی ایسا کام پیش آگیا جس کی وجہ سے میں نہ جاسکا۔ جب رات کو سویا تو خواب میں پھر اس دوست کی زیارت ہوئی۔ پھر اس نے شکایت کی کہ تم مجھ سے کہتے ہو کہ میں جاؤں گا لیکن تم جاتے نہیں ہو اور میں یہاں بہت سخت تکلیف اور عذاب میں ہوں۔ اور دوست نے وعدہ کرلیا کہ کل صبح ضرور ہی جاؤں گا۔
چناںچہ جدہ والا دوست صبح ہوتے ہی جہاز کے ذریعے ریاض اپنے دوست کے گھر پر گیا اور سب گھر والوں کو جمع کیا اور پھر ان کو اپنا خواب بتایا کہ تمہارے والد صاحب اس طرح سخت عذاب میں مبتلا ہیں اور انہوں نے عذاب کی وجہ یہ بتائی کہ چونکہ میں نے ٹی وی لاکردیا ہے اس لیے مرنے کے بعد سے عذاب ہورہا ہے۔ میرے گھر والے تو عیش کررہے ہیں اور میں عذاب میں مبتلا ہوں۔ جب انہوں نے اپنے باپ کے عذاب میں مبتلا ہونے کے بارے میں سنا تو وہ لوگ زار و قطار رونے لگے کہ ہائے ہماری وجہ سے ہمارے والد صاحب کو عذاب ہورہا ہے۔ اس کے بعد بڑا بیٹا اپنی جگہ سے اٹھا اور اس نے ٹی وی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور جس سے ٹی وی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ وہ ٹکڑے اٹھا کر اس نے کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیئے اور اس نے کہا کہ آج کے بعد ہمارے گھر میں یہ لعنت نہیں ہوگی، جس کی وجہ سے ہمارے باپ کو عذاب ہوا۔
جدہ والے دوست کہتے ہیں کہ میں بہت خوش ہوا کہ اولاد ماشاء اللہ سعادت مند ہے۔ انہوں نے بہت جلد اپنے باپ کی تکلیف کا خیال کرلیا اور اپنا بھی خیال کرلیا، اپنے باپ کو بھی قبر کے عذاب سے بچالیا، اور اپنے آپ کو بھی جہنم کے عذاب سے بچالیا۔ پھر میں واپس جدہ اپنے گھر میں آگیا۔ رات کو سویا تو پھر خواب میں ریاض والے دوست کی زیارت ہوئی۔ اب جو دیکھا تو ماشاء اللہ وہ مسکرارہا ہے اور ہشاش بشاش ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کہو، کیا حال ہے؟ اس نے کہا کہ بھائی، اللہ تعالیٰ تمہاری مصیبتیں بھی دور کرے۔جس وقت میرے بڑے بیٹے نے ٹی وی زمین پر پٹخا ہے اس وقت سے میرا  عذاب بھی ختم ہوگیا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اس عذاب سے نجات دے دی ہے۔
نجات گناہ کو ترک کرنے میں ہے:
بزرگو! یہ واقعات ہمارے لیے دکھائے جارہے ہیں تاکہ ہم عبرت لیں کہ نمازپڑھنے کے باوجود، ذکر کرنے کے باوجود، تلاوت کرنے کے باوجود، خدانخواستہ اگر یہ گناہ کرتے ہوئے بغیر توبہ کے انتقال ہوگیا تو قبر میں جاتے ہی عذاب ہوسکتا ہے۔ اور توبہ کی توفیق تو جب ہی ہوسکتی ہے جب ہم اس کو گناہ سمجھیں، جیسا کہ بعض لوگوں کا حال ہے، تو وہ کیا توبہ کریں گے اور اگر گناہ سمجھ کر پھر بھی نہ چھوڑا تو کیا فائدہ ہوا۔ اس لیے کہ کسی عمل کو گناہ سمجھنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ یہ عمل چھوڑنے کی چیز ہے، کرنے کی چیز نہیں لیکن۔ ہم معمولی معمولی بہانوں کی خاطر بچوں کی وجہ سے، بیوی کے نہ ماننے کی وجہ سے بچوں کے ادھر اُدھرجانے کے بہانے اور نہ معلوم ہم نے اس کو رکھنے اور دیکھنے کے لیے کتنے عذر اور بہانے تلاش کیے ہوئے ہیں۔ یاد رکھیے! کسی بہانے سے چوری حلال نہیں ہوسکتی، کسی بہانے سے شراب نوشی حلال نہیں ہوسکتی، اسی طرح ٹی وی کو دیکھنا بھی جائز نہیں ہوسکتا۔ یہ گناہ تو چھوڑنا ہی پڑے گا اور جو چھوڑے گا وہی نجات پائے گا، وہی عافیت میں آئے گا اور جو کرتا رہے گا وہ نجات نہیں پائے گا۔
میت کنکھجوروں کے محاصرے میں:
ایک تبلیغی دوست نے ہندوستان کا ایک قصہ سنایا کہ ایک علاقے میں ہماری جماعت گئی اور وہاں ہم ایک مسجد میں ٹھہرے ہوئے تھے اور اپنا کام کر رہے تھے کہ یکایک محلے کے کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور آکر کہا کہ ذرا ہمارے گھر چلیے۔ ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ ہمارے گھر ایک میت ہوگئی ہے اور میت کے ساتھ عجیب معاملہ ہورہا ہے۔ چناںچہ ہم سب لوگ ان کے ساتھ چلے گئے۔ جب ان کے گھر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ٹی وی اور عذاب قبر 1 1
3 کلمات مرتب 4 66
4 مقدمہ 5 66
5 ٹی وی اور اس کا مقصد 5 66
6 بشکریہ ماہنامہ’’البلاغ‘‘ کراچی۔ 8 66
7 جنت میں داخلے کا وعدہ: 8 66
8 دین کی باتیں سنے کا طریقہ: 8 66
9 تقریر اور وعظ کے دوران تسبیحات نہیں پڑھنی چاہیں: 9 66
10 قبرستان جانے کا اسلامی طریقہ: 9 66
11 قبرستان جانے کا مقصد اپنی موت کو یاد کرنا بھی ہے: 9 66
12 تمام زندگی کی محبت کا صلہ: 10 66
13 قبر کے عذاب سے پناہ مانگو: 10 66
14 آخرت کی منزل میں پہلی منزل قبر ہے: 10 66
15 عالم برزخ کی مثال: 11 66
16 عذاب ِ قبر کا ایک واقعہ: 11 66
17 عذاب قبر کو پوشیدہ رکھنے کی وجہ: 12 66
18 عذاب قبر کا سبب معصیات ہیں: 12 66
19 ٹی وی کا گناہ، جسے ہم گناہ نہیں سمجھتے: 13 66
20 فلم اور ایصال ثواب: 13 66
21 ٹی وی میں سارے گناہ جمع ہیں: 13 66
22 ٹی وی اور بدنگاہی: 14 66
23 ٹی وی کے ساتھ دفن ہونے کا عبرت ناک واقعہ: 14 1
24 ٹی وی خرید کر لانے پر قبر کا عذاب: 15 1
25 نجات گناہ کو ترک کرنے میں ہے: 16 1
26 میت کنکھجوروں کے محاصرے میں: 16 1
27 آذان کی بے حرمتی کا وبال: 17 1
28 ٹی وی اور رمضان کے بے حرمتی: 17 1
29 عذاب قبر سے بچنے کا طریقہ: 18 1
30 قبر کی تاریکی اور روشنی 18 1
31 نیک آدمی کی قبر کا حال: 18 1
32 احوال قبر کے منکروں کے بے عقلی: 19 1
33 برے آدمی کی قبر کا حال: 19 1
34 قبر جنت کا باغیچہ یا دوزخ کا گڑھا: 19 1
35 تیسرا مرحلہ حشر: 19 1
36 حشر کی ہولناکیاں: 20 1
37 انبیائے کرام علیہم السلام کا شفاعت سے انکار کرنا: 20 1
38 چوتھا مرحلہ، حساب و کتاب: 22 1
39 چھٹا مرحلہ پل صراط سے گذرنا: 22 1
40 آخری منزل جنت، آںحضرت ﷺ کی پیروی سے نصیب ہوگی: 23 1
41 دعا: 23 1
42 ٹی وی کے ساتھ دفن ہونے کا عبرت ناک واقعہ: 14 66
43 ٹی وی خرید کر لانے پر قبر کا عذاب: 15 66
44 نجات گناہ کو ترک کرنے میں ہے: 16 66
45 میت کنکھجوروں کے محاصرے میں: 16 66
46 آذان کی بے حرمتی کا وبال: 17 66
47 ٹی وی اور رمضان کے بے حرمتی: 17 66
48 عذاب قبر سے بچنے کا طریقہ: 18 66
49 دعا: 18 66
50 قبر کی تاریکی اور روشنی 18 2
52 نیک آدمی کی قبر کا حال: 18 50
53 احوال قبر کے منکروں کے بے عقلی: 19 50
54 برے آدمی کی قبر کا حال: 19 50
55 قبر جنت کا باغیچہ یا دوزخ کا گڑھا: 19 50
56 تیسرا مرحلہ حشر: 19 50
57 حشر کی ہولناکیاں: 20 50
58 انبیائے کرام علیہم السلام کا شفاعت سے انکار کرنا: 20 50
59 شفیع المذنبین ﷺ کا شفاعت کے لیے کھڑے ہونا: 21 50
60 آں حضرت ﷺ شفاعت کبریٰ فرماتے ہیں: 21 50
61 چوتھا مرحلہ، حساب و کتاب: 22 50
62 پانچواں مرحلہ نتائج اعمال دائیں ہاتھ میں یا بائیں ہاتھ میں: 22 50
63 چھٹا مرحلہ پل صراط سے گذرنا: 22 50
64 آخری منزل جنت، آںحضرت ﷺ کی پیروی سے نصیب ہوگی: 23 50
65 دعا: 23 50
66 ٹی وی اور عذاب قبر 1 2
Flag Counter