Deobandi Books

ٹی وی اور عذاب قبر نیز قبر کی تاریکی اور روشنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

15 - 23
پروگرام دیکھنے میں مشغول ہوگئی۔ نیچے ماں بے چاری آواز دیتی رہ گئی۔ لیکن اس نے کچھ پروانہ کی۔ پھر ماں سے افطاری کے لیے جو تیاری ہوسکی اس نے کرلی۔ اتنے میں مہمان بھی آگئے اور سب لوگ افطاری کے لیے بیٹھ گئے۔ ماں نے پھر لڑکی کو آواز دی تاکہ وہ بھی آکر روزہ افطار کرلے۔ لیکن بیٹی نے کوئی جواب نہیں دیا، تو ماں کو تشویش ہوئی۔ چناںچہ وہ اوپر گئی اور دروازے پر جاکر دستک دی اور اس کو آواز دی۔ لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا تو اب ماں اور گھبراگئی کہ اندر سے جواب کیوں نہیں آرہا ہے۔ چناںچہ ماں نے اس کے بھائیوں اور اس کے باپ کو اوپر بلایا۔ انہوں نے آواز دی اور ستک دی۔ مگر جب اندر سے کوئی جواب نہ آیا تو بالآخر دروازہ توڑا گیا جب دورازہ توڑ کر اندر گئے تو دیکھا کہ ٹی وی کے سامنے مری ہوئی اوندھے منہ زمین پر پڑی ہے اور انتقال ہوچکا ہے۔ اب سب گھر والے پریشان ہوگئے۔ اس کے بعد جب اس کے لاش اٹھانے کی کوشش کی تو اس کی لاش نہ اٹھے اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ کئی ٹن وزنی ہوگئی ہے۔ اب سب لوگ پریشان کہ اس کہ لاش کیوں نہیں اٹھ رہی ہے۔ اسی پریشانی کے عالم میں ایک صاحب نے جو ٹی وی اٹھایاتو اس کی لاش بھی اٹھ گئی اور ہلکی ہوگئی۔ اب صورت حال یہ ہوگئی کہ اگر ٹی وی اٹھائیں تو اس کی لاش ہلکی ہوجائے اور اگر ٹی وی رکھ دیں تو اس کی لاش بھاری ہوجائے۔ اس طرح ٹی وی اٹھا کر اس کی لاش نیچے لائے۔ اور اس کوغسل دیا، کفن دیا۔ جب اس کا جنازہ اٹھا نے لگے تو پھر اس کی چارپائی ایسی ہوگئی جیسے کسی نے اس کے اوپر پہاڑ رکھ دیا ہو۔ لیکن جب ٹی وی کو اٹھایا تو آسانی سے مسہری بھی اٹھ گئی۔ تمام اہل کانہ شرمندگی اور مصیبت میں پڑگئے بالآخر جب ٹی وی جنازہ کے آگے آگے چلا، تب اس کا جنازہ گھر سے نکلا۔ اب اسی حالت میں ٹی وی کے ساتھ اس پر نماز جنازہ پڑھی گئی اور قبرستان لے جانے لگے۔ آگے ٹی وی پیچھے جنازہ چلا۔ پھر قبرستان میں لے جانے کے بعد جب میت کو قبر میں اتارا اور قبر کو بند کرکے اور اس کو ٹھیک کرکے جب لوگ واپس جانے لگے تو لوگوں نے کہا کہ اب ٹی وی واپس لے چلو۔ لیکن جب ٹی وی اٹھا کرلے جانے لگے تو اس لڑکی کی لاش قبر سے بارہر آگئی۔ کتنی عبرت کی بات ہے۔
فَاعْتَبِرُوْایٰاُاولِی الْاَبْصَارْ
اے عقل مند وعبرت حاصل کرو!
لوگوں نے جلدی سے ٹی وی کو وہیں رکھا اور دوبارہ اس کی لاش کو قبرکے اندر کرکے قبر بند کردی اور دوبارہ ٹی وی اٹھا کرچلے تو دوبارہ اس لڑکی کی لاش قبر سے باہر آگئی۔ اب لوگوں نے کہا کہ یہ تو ٹی وی کے ساتھ ہی دفن ہو گی۔ اس کے علاوہ کوئی اور صورت نظر نہیں آتی۔ آخر کار اس کی لاش قبر میں تیسری باررکھی اور ٹی وی بھی اس کے سرھانے رکھ دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی اس کو دفن کرنا پڑا۔
العیاذ باللہ۔ اب آپ سوچیے کہ اس لڑکی کا کیا حشر ہوا ہوگااور کیا انجام ہوا ہوگا۔ ہماری عبرت کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دکھا دیا۔ اب بھی اگر ہم عبرت نہ پکڑیں تو یہ ہماری ہی نالائقی ہے، ورنہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تو اتمام حجت ہے۔ یہ تو لڑکی کا واقعہ تھا۔ اب ایک مرد کا قصہ سن لیجئے۔
ٹی وی خرید کر لانے پر قبر کا عذاب:
سعودی عرب میں دو دوست رہتے تھے۔ ایک ریاض میں، ایک جدہ میں۔ دونوں نیک صالح آدمی تھے۔ دونوں کے درمیان آپس میں بڑی گہری دوستی اور محبت تھی۔ ریاض والے دوست نے اپنے بچوں کے بے حد اصرار پر ان کو ٹی وی خرید کرلا دیا۔ اب گھر والے ٹی وی دیکھنے لگے۔کچھ دنوں کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔ اس کے انتقال کے بعد جدہ والے دوست نے خواب میں ریاض والے دوست کی زیارت کی تو دیکھا وہ تکلیف میں ہے۔ اس نے پوچھا کہ بھائی تمہارا کیا حال ہے؟ اس دوست نے جواب دیا کہ کیا بتاؤں۔ جب سے میرا انتقال ہوا ہے۔ اپنے گھروالوں کو ٹی وی لاکر دینے کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہوں۔ اب وہ تو ٹی وی دیکھ کرمزے اڑا رہے ہیں اور میں عذاب میں مبتلا ہوں اور میں ہی جانتا ہوں کہ میرا وقت کس طرح مصیبت کے ساتھ گزر رہا ہے۔ میں بہت سخت تکلیف میں ہوں۔ تم میرے گھر جاکر ان کو سمجھاؤ کہ کسی طرح گھر سے ٹی وی نکال دیں تاکہ میرا عذاب دور ہوجائے۔ اس دوست نے کہا کہ اچھا میں تمہارے گھر جاکر ان کو سمجھاؤں گا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ٹی وی اور عذاب قبر 1 1
3 کلمات مرتب 4 66
4 مقدمہ 5 66
5 ٹی وی اور اس کا مقصد 5 66
6 بشکریہ ماہنامہ’’البلاغ‘‘ کراچی۔ 8 66
7 جنت میں داخلے کا وعدہ: 8 66
8 دین کی باتیں سنے کا طریقہ: 8 66
9 تقریر اور وعظ کے دوران تسبیحات نہیں پڑھنی چاہیں: 9 66
10 قبرستان جانے کا اسلامی طریقہ: 9 66
11 قبرستان جانے کا مقصد اپنی موت کو یاد کرنا بھی ہے: 9 66
12 تمام زندگی کی محبت کا صلہ: 10 66
13 قبر کے عذاب سے پناہ مانگو: 10 66
14 آخرت کی منزل میں پہلی منزل قبر ہے: 10 66
15 عالم برزخ کی مثال: 11 66
16 عذاب ِ قبر کا ایک واقعہ: 11 66
17 عذاب قبر کو پوشیدہ رکھنے کی وجہ: 12 66
18 عذاب قبر کا سبب معصیات ہیں: 12 66
19 ٹی وی کا گناہ، جسے ہم گناہ نہیں سمجھتے: 13 66
20 فلم اور ایصال ثواب: 13 66
21 ٹی وی میں سارے گناہ جمع ہیں: 13 66
22 ٹی وی اور بدنگاہی: 14 66
23 ٹی وی کے ساتھ دفن ہونے کا عبرت ناک واقعہ: 14 1
24 ٹی وی خرید کر لانے پر قبر کا عذاب: 15 1
25 نجات گناہ کو ترک کرنے میں ہے: 16 1
26 میت کنکھجوروں کے محاصرے میں: 16 1
27 آذان کی بے حرمتی کا وبال: 17 1
28 ٹی وی اور رمضان کے بے حرمتی: 17 1
29 عذاب قبر سے بچنے کا طریقہ: 18 1
30 قبر کی تاریکی اور روشنی 18 1
31 نیک آدمی کی قبر کا حال: 18 1
32 احوال قبر کے منکروں کے بے عقلی: 19 1
33 برے آدمی کی قبر کا حال: 19 1
34 قبر جنت کا باغیچہ یا دوزخ کا گڑھا: 19 1
35 تیسرا مرحلہ حشر: 19 1
36 حشر کی ہولناکیاں: 20 1
37 انبیائے کرام علیہم السلام کا شفاعت سے انکار کرنا: 20 1
38 چوتھا مرحلہ، حساب و کتاب: 22 1
39 چھٹا مرحلہ پل صراط سے گذرنا: 22 1
40 آخری منزل جنت، آںحضرت ﷺ کی پیروی سے نصیب ہوگی: 23 1
41 دعا: 23 1
42 ٹی وی کے ساتھ دفن ہونے کا عبرت ناک واقعہ: 14 66
43 ٹی وی خرید کر لانے پر قبر کا عذاب: 15 66
44 نجات گناہ کو ترک کرنے میں ہے: 16 66
45 میت کنکھجوروں کے محاصرے میں: 16 66
46 آذان کی بے حرمتی کا وبال: 17 66
47 ٹی وی اور رمضان کے بے حرمتی: 17 66
48 عذاب قبر سے بچنے کا طریقہ: 18 66
49 دعا: 18 66
50 قبر کی تاریکی اور روشنی 18 2
52 نیک آدمی کی قبر کا حال: 18 50
53 احوال قبر کے منکروں کے بے عقلی: 19 50
54 برے آدمی کی قبر کا حال: 19 50
55 قبر جنت کا باغیچہ یا دوزخ کا گڑھا: 19 50
56 تیسرا مرحلہ حشر: 19 50
57 حشر کی ہولناکیاں: 20 50
58 انبیائے کرام علیہم السلام کا شفاعت سے انکار کرنا: 20 50
59 شفیع المذنبین ﷺ کا شفاعت کے لیے کھڑے ہونا: 21 50
60 آں حضرت ﷺ شفاعت کبریٰ فرماتے ہیں: 21 50
61 چوتھا مرحلہ، حساب و کتاب: 22 50
62 پانچواں مرحلہ نتائج اعمال دائیں ہاتھ میں یا بائیں ہاتھ میں: 22 50
63 چھٹا مرحلہ پل صراط سے گذرنا: 22 50
64 آخری منزل جنت، آںحضرت ﷺ کی پیروی سے نصیب ہوگی: 23 50
65 دعا: 23 50
66 ٹی وی اور عذاب قبر 1 2
Flag Counter