Deobandi Books

انعامات الہیہ

ہم نوٹ :

18 - 34
تقریر ثانی
شب یکم صفر المظفر ۱۴۲۳؁ھ مطابق ۱۲  اپریل ۲۰۰۲؁ء 
بروز جمعہ، بعد مغرب، مسجد دارالعلوم آزاد وِل
بعد مغرب حضرت والا آج پھر مسجد میں تشریف لائے اور وعظ فرمایا جس سے بعض ارشادات نقل کرتا ہوں۔ (جامع)
صحابہ کا ادب
ارشاد فرمایا کہ جب مدینہ شریف ہجرت کی تو صحابہ کمزور ہوگئے۔ صحابہ نے یہ نہیں کہا کہ مدینے کی آب وہوا ہم کو موافق نہیں آئی بلکہ یہ کہا کہ ہم مدینہ منورہ کی آب وہوا کو موافق نہیں ہوئے۔ صحابہ کا ادب دیکھیے۔ صحابہ کی علمی قابلیت تو زیادہ نہیں تھی، مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کی برکت سے وہ سراپا ادب تھے کہ بڑے بڑے علم والے ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ اگر یہ کہتے کہ وہاں کی آب وہوا  ہم کو موافق نہیں آئی تو مدینہ شریف کی آب وہوا کی توہین ہوجاتی۔ صحابہ کے ادب نے گوارا نہیں کیا کہ مدینہ شریف کی آب وہوا کو اپنے لیے مضر قرار دیں، اس لیے فرمایا کہ ہم یہاں کی آب وہوا کو موافق نہیں ہوئے۔
(مولانا منصور الحق صاحب نے ترجمہ فرمایا)
ظاہری آرایش سے زیادہ باطن کی درستگی اہم ہے
ارشاد فرمایا کہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ بعض لوگ ظاہر کو اہمیت دیتے ہیں کہ ظاہر حسین ہو، اندر چاہے کچھ بھی ہو، مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے مہمانوں کا، حاجیوں کا سر منڈوادیا اور بعض کا قصر کرادیا کیوں کہ بال فتنے کا سبب تھے،اس لیے ظاہری حسن کی پروا نہیں کرنی چاہیے۔ میں نے اپنے مدرسے میں ایک طالب علم کا سر منڈوا دیا کیوں کہ لڑکے بے ریش ہوتے ہیں اور بال فتنہ ہوتے ہیں، تو اس کی ماں نے مجھے ٹیلی فون کیا کہ آپ نے میرے لڑکے کے بال منڈواکر اس کی توہین کی، سب اعزّہ واقربا اس کا مذاق اڑارہے ہیں۔ میں نے کہایہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 تقریر اوّل 7 1
4 تشکرعلاجِ تکبّر ہے 7 1
5 کبر کا ایک اور علاج 9 1
6 مومن کے لیے مصیبت کے نافع ہونے کا منطقی استدلال 10 1
7 تکبر کا نقصان اور تواضع کا فائدہ 12 1
8 ایک عجیب تعلیمِ فنائیت 12 1
9 رضا بالقضاء موجبِ اطمینان ہے 13 1
10 گناہ کی ترغیب دینے والا بھی مجرم ہے 14 1
11 موقع فرار پر دعا کے لیے بھی قرار جائز نہیں 15 1
12 تقریر ثانی 18 1
13 صحابہ کا ادب 18 1
14 ستر کے متعلق ایک دلچسپ حکیمانہ جواب 19 1
15 ہجرت سے صحبتِ اہل اللہ پر عجیب استدلال 19 1
16 ہجرت کے بعض اہم اسرار 20 1
17 بیت اللہ کے بے آب وگیاہ وادی میں واقع ہونے کا راز 20 1
18 بیت اللہ کے مختصر ہونے کی عجیب حکمت 21 1
19 آفتابِ نبوت کا مطلع 21 1
20 نفس کا تیل نکالنے سے خدا ملتا ہے 22 1
21 شرح حدیث اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا…الخ 22 1
22 دُعائے قنوت میں مذکورجملہ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ کا مطلب 23 1
23 نفاقِ عملی اور نفاقِ اعتقادی کا فرق 24 1
24 آنکھوں پر دو قدرتی خودکار (آٹومیٹک) پردے 24 1
Flag Counter