Deobandi Books

انعامات الہیہ

ہم نوٹ :

22 - 34
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تنہائی مجھ کو محبوب کردی گئی۔ معلوم ہوا کہ جس چیز کو عطا کرنا ہوتا ہے اور جو جس کے مقدر میں ہوتا ہے اس کی محبت پیدا ہوجاتی ہے،حُبِّبَ  مجہول ہے کہ خلوت محبوب کردی گئی۔ معلوم ہوا   ؎
حسن    کا    انتظام     ہوتا    ہے
عشق  کا   یوں  ہی  نام  ہوتا  ہے
نفس کا تیل نکالنے سے خدا  ملتا ہے
ارشاد فرمایا کہ بمبئی میں ہمارے ایک پیر بھائی تیل کا کاروبار کرتے ہیں۔ سرسوں اور بہت سی دوسری جڑی بوٹیوں کا تیل نکالتے ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ اگر نفس کا تیل نکال دو تو بہت کامیاب ہوجاؤگے،کیوں کہ نفس کا تیل نکالنے سے خود بھی ولی اللہ ہوجاؤگے اور جو اس سے استفادہ کرے گا وہ بھی ولی اللہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نفس کا تیل کیسے نکالیں؟ میں نے کہا کہ نفس جو خواہش اللہ کی مرضی کے خلاف کرے اس خواہش کو کچل دو، ہر وقت نفس سے کشتی لڑو، نفس سے مرتے دم تک جنگ ہے۔
وَ اعۡبُدۡ رَبَّکَ حَتّٰی یَاۡتِیَکَ الۡیَقِیۡنُ11؎
کتنی ہی تکلیف ہو چاہے جان نکل جائے، لیکن نفس کی حرام خواہش کو پورا نہ کرو۔ لومڑیانہ چال سے اللہ نہیں ملتا، شیرانہ چال چلو۔
شرح حدیث اَللّٰھُمَّ  اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا…الخ
بمبئی میں ایک دن میرا بیان ہوا جس میں میں نے یہ حدیث پڑھی:
اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَّاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا  وَّاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْنَ12؎
یعنی اے اللہ! مجھے مسکین زندہ رکھیے اور مسکین ہی ماریے اور مسکینوں میں میرا حشر فرمائیے۔ میں نے اس کی شرح بیان کی جو ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مرقاۃ میں لکھی ہے کہ یہاں مسکین کے 
_____________________________________________
11؎  الحجر : 99
12؎   جامع الترمذی:60/2،باب ماجاءان الفقراء المہاجرین یدخلون الجنۃ،ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 تقریر اوّل 7 1
4 تشکرعلاجِ تکبّر ہے 7 1
5 کبر کا ایک اور علاج 9 1
6 مومن کے لیے مصیبت کے نافع ہونے کا منطقی استدلال 10 1
7 تکبر کا نقصان اور تواضع کا فائدہ 12 1
8 ایک عجیب تعلیمِ فنائیت 12 1
9 رضا بالقضاء موجبِ اطمینان ہے 13 1
10 گناہ کی ترغیب دینے والا بھی مجرم ہے 14 1
11 موقع فرار پر دعا کے لیے بھی قرار جائز نہیں 15 1
12 تقریر ثانی 18 1
13 صحابہ کا ادب 18 1
14 ستر کے متعلق ایک دلچسپ حکیمانہ جواب 19 1
15 ہجرت سے صحبتِ اہل اللہ پر عجیب استدلال 19 1
16 ہجرت کے بعض اہم اسرار 20 1
17 بیت اللہ کے بے آب وگیاہ وادی میں واقع ہونے کا راز 20 1
18 بیت اللہ کے مختصر ہونے کی عجیب حکمت 21 1
19 آفتابِ نبوت کا مطلع 21 1
20 نفس کا تیل نکالنے سے خدا ملتا ہے 22 1
21 شرح حدیث اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا…الخ 22 1
22 دُعائے قنوت میں مذکورجملہ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ کا مطلب 23 1
23 نفاقِ عملی اور نفاقِ اعتقادی کا فرق 24 1
24 آنکھوں پر دو قدرتی خودکار (آٹومیٹک) پردے 24 1
Flag Counter