Deobandi Books

انعامات الہیہ

ہم نوٹ :

19 - 34
توہین نہیں ہے۔ اگر یہ توہین ہوتی تو اللہ تعالیٰ اپنے مہمانوں کی توہین کرتے کہ سب حاجیوں کا سر منڈوا دیا؟یہ سن کر وہ خاموش ہوگئی۔ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ میرے بندے کا دل بھی پاک ہوجائے، جسم بھی پاک ہوجائے۔ بعض اہلِ دنیا بڑی محنت سے بال بناتے ہیں اور بال بناکر حسینوں کو پھنساتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ باطن کو دیکھتے ہیں، سر منڈواکر بڑے بڑے نوابوں کو مسکین بنادیتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جب اپنے مہمانوں کے ساتھ یہ معاملہ کیا تو یقیناً اس میں باطنی مال کا اضافہ ہے، جب ظاہر کی طرف سے لاپروائی ہوگی تو باطن چمک جائے گا۔ جو لوگ ظاہر کو زیادہ سنوارتے ہیں وہ باطن سے غافل ہوتے ہیں، لہٰذا ظاہر کو اللہ نے اہمیت نہیں دی کہ بالوں کی فکر چھوڑو، احرام باندھو، دیوانے بنو اور شکل بھی دیوانوں کی سی بناؤ۔ جب دنیوی محبت میں لوگ اپنے ظاہر سے بے پروا ہوجاتے ہیں تو میری محبت میں میرے دیوانوں کا کیا حال ہونا چاہیے؟
(مولانا منصور الحق صاحب نے ترجمہ فرمایا)
ستر کے متعلق ایک دلچسپ حکیمانہ جواب
ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب نے مجھ سے ہردوئی میں پوچھا کہ ناف سے نیچے گھٹنے تک چھپانا کیوں فرض ہے جبکہ اصل ستر کو چھپانے کے لیے تو ایک لنگوٹی بھی کافی تھی۔ میں نے جواب دیا جہاں فوجی افسر رہتے ہیں وہاں دور دور تک تار لگادیے جاتے ہیں تاکہ کوئی دشمن فوجی افسر کو نقصان نہ پہنچادے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے فوجی افسر کی حفاظت کا انتظام کیا کہ ناف سے گھٹنے تک حفاظت رہے اور کوئی نقصان نہ پہنچاسکے یعنی کھلی ہوئی ستر دیکھ کر شہوانی ہیجان نہ پیدا ہو اور معصیت میں مبتلا ہوکر آخرت کا نقصان نہ کر بیٹھے۔
(مولانا منصور الحق صاحب نے ترجمہ فرمایا)
ہجرت سے صحبتِ اہل اللہ پر عجیب استدلال
ارشاد فرمایا کہ ہجرت کا حکم تمام صحابہ کو دیا گیا کہ جہاں میرا نبی جارہا ہے تم سب وہاں جاؤ، کعبہ سے مت چپکے رہو۔ کعبہ میرا گھر ضرور ہے، اس کا طواف ضروری ہے مگر اللہ تم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 تقریر اوّل 7 1
4 تشکرعلاجِ تکبّر ہے 7 1
5 کبر کا ایک اور علاج 9 1
6 مومن کے لیے مصیبت کے نافع ہونے کا منطقی استدلال 10 1
7 تکبر کا نقصان اور تواضع کا فائدہ 12 1
8 ایک عجیب تعلیمِ فنائیت 12 1
9 رضا بالقضاء موجبِ اطمینان ہے 13 1
10 گناہ کی ترغیب دینے والا بھی مجرم ہے 14 1
11 موقع فرار پر دعا کے لیے بھی قرار جائز نہیں 15 1
12 تقریر ثانی 18 1
13 صحابہ کا ادب 18 1
14 ستر کے متعلق ایک دلچسپ حکیمانہ جواب 19 1
15 ہجرت سے صحبتِ اہل اللہ پر عجیب استدلال 19 1
16 ہجرت کے بعض اہم اسرار 20 1
17 بیت اللہ کے بے آب وگیاہ وادی میں واقع ہونے کا راز 20 1
18 بیت اللہ کے مختصر ہونے کی عجیب حکمت 21 1
19 آفتابِ نبوت کا مطلع 21 1
20 نفس کا تیل نکالنے سے خدا ملتا ہے 22 1
21 شرح حدیث اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا…الخ 22 1
22 دُعائے قنوت میں مذکورجملہ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ کا مطلب 23 1
23 نفاقِ عملی اور نفاقِ اعتقادی کا فرق 24 1
24 آنکھوں پر دو قدرتی خودکار (آٹومیٹک) پردے 24 1
Flag Counter