Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

87 - 89
سید محمد زین العابدین صاحب نے حضرت شہید کے متعلق اکابر علماء کرام حضرت شہید کے اہل خانہ' تلامذہ اوردیگر متعلقین ومحبین کے تاثرات عربی واردو مضامین' منظوم خراج عقیدت اوراخبارات ومجلات سے تعزیتی پیغامات کو یکجا کرکے تذکرة العطاء کے نام پر کتابی شکل میں جمع کیا' جس میں حضرت شہید  ابتداء ایام سے تادم شہادت کاتذکرہ موجود ہے' اوراس گوہر نایاب کوزمزم پبلشرز کراچی نے عمدة کاغذ بہترین طباعت اور خوشنما انداز میں شائع کیا۔ صفحات:٤٠٠ ' قیمت درج نہیں اور زمزم پبلشرز کراچی نے اس کتاب کو شائع کیا ۔
n 	 رکعات تراویح ایک تحقیقی جائزہ …… مولف : مولاناحافظ ظہور احمد الحسینی 
	مولانا حافظ ظہور احمد الحسینی ' جید عالم اورمحقق فاضل ہیں جن کی ذات کسی تعارف کا محتاج نہیں'ان کی کئی کتابیں اہل علم و تحقیق سے داد تحسین وصول کرچکی ہے' ان کا قلم مستند قلم ہے' خصوصاً مذہب احناف کے حوالے سے ان کی نظر نہایت ہی معتبر ہے اور اس حوالہ سے ان کی کئی کتابیں منصہ شہود پر آچکے ہیں' زیرتبصرہ کتاب ''رکعات تروایح ایک تحقیق جائزہ'' بھی اس سلسلہ کی ایک مبارک کڑی ہے ' مولف نے اس اہم موضوع کا کماحقہ حق ادا کردیا ہے۔ بیس رکعات کے تراویح کے اثبات میں علماء کرام نے متعدد مقالات 'مضامین اور کتابیں تحریر فرمائی ہیں ' اردو' عربی 'فارسی 'پشتو زبانوں میں اس پرخاطرخواہ ذخیرہ موجود ہے 'مگر ہر گلے را رنگ و بوئے دیگراست 
مولف محترم نے اس مسئلہ کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے اور متعدد شکوک وشبہات کاازالہ نہایت خوش اسلوبی 'سلیقہ مندی'  مضبوط دلائل اور مستند حوالہ جات سے کیا گیا ہے۔مولف نے نہایت خوبصورت انداز اور اسلوب میں اس مسئلہ کا عالمانہ اور فاضلانہ جائزہ لیا ہے' یہ تحقیقی کتاب ان کے عمیق مطالعہ پر دال ہے' یہ ایک جامع 'علمی 'تخریجی اور عالمانہ تالیف ہے__ امید ہے یہ کتاب اہل عقل وانصاف کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی اور تمام شکوک وشبہات کے ازالہ میں ممدومعاون بھی ثابت ہوگا ۔ان شاء اللہ ۔ ٤٣١ صفحات پر مشتمل یہ کتاب خانقاہ امدادیہ مدرسہ عربیہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدینہ مسجد محلہ زاہد آباد حضرو اٹک سے دستیاب ہے۔0312-2311400
n 	 خلیفہ کا انتخاب ……  مرتب : مفتی آصف محمود 
اسلام ایک کامل دین اور مکمل دستور حیات ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہنمائی کرتا ہے اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فرد کی اصلاح پر زور دیتا ہے وہی اجتماعی زندگی کے زریں اصول وضع کرتا ہے اسلامی نظام میں ریاست وسلطنت اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے ہیں یہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے معاون ہیں 'اسلام کا جس طرح اپنا معاشی اور اقتصادی نظام ہے اور اپنے اقتصادی اصول ہیں اس طرح اسلام کا اپنا نظام سیاست وحکومت ہے اسلام کا نظام سیاست و حکمرانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اور اس کے نقائص و 
Flag Counter