Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

48 - 89
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی(لکھنؤ)


رحمتِ عالم ا نے اپنایومِ پیدائش کیسے منایا؟ 
وَمآ اَرْسَلْناکَ اِلّا رَحْمَةً لِلْعٰلمِیْنَ   (سورۂ اَنبیآئ)

حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ا کاایک معمولِ مبارک تھا کہ دوشنبہ کے دن روزہ رکھیں۔ ایک صحابی نے اس بارے میں پوچھا کہ یا رسول اللہ اس دن کی کیا خصوصیت ہے کہ آپ روزے کا اہتمام فرماتے ہیں ؟ فرمایا :''فیہِ وُلدّتُ و فیہِ اُنزلِ علیَّ'' ّ(یہ میری پیدائش کادن ہے اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوئی تھی۔ سننِ ابو داؤد)
	ہم تو سال میں ایک دن اس مبارک واقعہ کا جشن مناتے ہیں ۔ پر معلوم ہوا کہ خود رسول ا ہر ہفتے یہ دن مناتے تھے۔ اور اس کا طریقہ یہ تھا روزہ رکھیں۔ اِس دن کی اہمیت کے سلسلہ میں حدیث مزید برآںیہ بھی بتاتی ہے کہ یہی دوشنبے کادن تھا کہ آپ نبوت و رسالت کے مرتبے پر فائز کئے گئے ۔یہ ظاہر ہے کہ پیدائش سے بھی بڑی ،بلکہ کہیں ، بڑی نعمت تھی۔ اور ہمارے لئے تو یہی نعمت ،جو صرف آپ ۖ کے لئے نہیں سارے عالم کے لئے عظیم نعمت تھی، باعث ہوئی ہے کہ آپ ۖ کے اس دنیا میں وجود پانے کے دن کو بھی ایک بیش بہانعمت جانیں۔ یہی نزولِ قرآن اور مرتبۂ رسالت کی یافت کا دن ہی وہ مبارک دن ہے جس کے واسطے سے ہماراآپۖ سے رشتہ جڑا اور آپ کی زندگی کا ہر دن ہمارے لئے نعمت ٹھیرا۔الغرض آپۖ کیلئے اس دن کی اہمیت یہ بھی تھی کہ نبوت و رسالت کی اس نعمت سے سرفراز فرمائے گئے ،جو وجود بخشے جانے کی نعمت سے بھی کہیں بڑی نعمت۔وہ نعمت کہ اس کے شکرانے کیلئے خود ربِّ کریم کی طرف سے اس پورے ماہ مبارک کے روزے، جس ماہ میں یہ نعمت دنیا کو ارزانی ہوئی، اہلِ ایمان  کے لئے تجویز فرمادئیے گئے۔قیاس کہتا ہے کہ نعمتِ حق پر تشکر اور مسرت کا جو طریقہ رب العالمین کی طرف سے تجویز فرمایا گیا اسی سے آنحضرت ا کو تحریک ہوئی کہ اپنی پیدائش اور نعمتِ رسالت کے دن روزہ داری ہی سے تشکّر اور مسرت کا اظہار فرمائیں ،کہ ارشاد ہوا ہے ''لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُم( تم شکر گزار ہوگے تو میری عطا و بخشش اور بڑھے گی ۔القرآن)
	اب اس سنتِ نبوی ا سے مقابلہ کیجئے ہمارے اپنے اس طریقہ کا جو ہم آپۖ کی تاریخِ پیدائش( ١٢ ربیع الاول(وغیرہ) کی آمد پر اظہارِ مسرت کے لئے برتتے ہیں۔جلوس جلسے ، نعرے اورجھنڈے نیز جھنڈیوں اور قمقموں سے مکانوں دوکانوں اور گلیوںکی آرائش۔پس کیا یہ سوال بیجا ہوگا کہ آیا ہمارے لئے رسول اللہ ا کے طور طریقوں
Flag Counter