Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

59 - 89
مولانا محمد اسلام حقانی *

کیا سائنس قرآنی معجزہ ہے؟
التبیان فی علوم القرآن میں قرآن کی سائنسی معجزات پر بحث ونظر

اسلام اور سائنس پر لکھنا ایک محبوب مشغلہ :
	آئے روز ہمارے فکری تضادات کا کوئی نہ کوئی نمونہ نگاہوں کے سامنے آتا ہے اور اس پر کچھ کہنے کو ناطقہ سر بہ گریباں اور لکھنے کو حامہ انگشت بہ دنداں رہتا ہے ان فکری تضادات سے تو ہمارا پورا معاشرہ سرتاپا غبارآلودہ ہے اور مذہبی حوالہ سے بھی یہ فکری تضادات کسی صورت میں کم نہیں کتابوں کی اس بھرمار میں آئے روز کوئی نہ کوئی کتاب ،رسالہ اور جریدہ منظر عام پر آتاہے جو ایسے دعؤوں سے بھرا ہوتا ہے کہ عقل انسانی حیران رہ جاتاہے کتابیں لکھنے کا تو ہر کوئی خوگر ہیں اور اس آرمان کی پورا ہونے کا ہر کوئی منتظر ہیںکہ کب مجھے لوگ مصنف،مترجم اور شارح کے القاب سے نوازینگے اور پھر ایسے موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں جو شہرت رکھنے کے باوجود خطرات اور پیچیدگیوں سے ہر گز خالی نہیں ہوتی یوں تو بے شمار موضوعات ایسے ہیں جو کسی نکتہ شناس اور حقیقت پسند محققین کی نظر کے محتاج پڑے ہیں لیکن ان میں ایک موضوع قرآن اور سائنس ،اسلام اورسائنس بھی ہیں یہ ایک ایسا موضوع ہے کہ اس پر ہر مؤلف رطب ویابس جمع کرنے کی متمنی اور خواہشمند ہیں قرآن اور سائنس کے موضوع پر لکھنے کی یہ طرح سترویں صدی کے بعد کی پیدوار ہیںاور گزشتہ چند سالوں میں انگریزی' عربی'فارسی زبانوں میں متعدد مقالات'مضامین اور کتابیں اس موضوع پر شائع ہو چکی ہے عربی 'انگریزی' فارسی میں اس موضوع پر اتنا کچھ لکھا گیا ہے اگر اس کا ایک مفصل اشاریہ مرتب کیا جائے تو ایک ضخیم کتاب بن جائیگی اور اب تو اردو داں اہل قلم بھی اس حوالہ سے کسی سے پیچھے نہیں ہر کوئی سر گرم عمل ہے کوئی اسلام سے سائنس تو کوئی سائنس سے اسلام ثابت کرتے ہیں۔
التبیان فی علوم القرآن نصاب کا حصہ کب سے؟
	تا ہم سر دست ایک ایسی کتاب کے حوالہ سے کچھ تحریر کرنے کو جی چاہتا ہے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور 
________________________
*  رفیق مؤتمر المصنفین ' جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک

Flag Counter