Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

88 - 89
مفاسد سے بالکلیہ پاک وصاف ہے اسلام میں سیاست شجرہ ممنوعہ نہیں ہے تا ہم سیاست اصول اسلام کے اندر ہو اسلام کے نظام حیات میں طاقت کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے نہ کہ عوام 'اسلامی نظام سیاست وحکومت ( خلافت ) کے وہ زریں اصول کیا ہے 'حلیفہ کا تقرر کس طرح ہو گا اور عصر حاضر کے احوال کے تناظر میں ان سے رہنمائی حاصل کرنے کا طریق کار کیا ہو گا؟ زیر تبصر کتاب ''خلیفہ کا انتخاب ''انہی سوالوں کے جوابات فراہم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں یہ کتاب مولانا مفتی آصف محمود صاحب مدرس جامعہ عثمانیہ کے تخصص فی الفقہ الا سلامی کے لئے لکھا گیا مقالہ ہے خلیفہ کے انتخاب کے حوالہ سے وقیع علمی معلومات کا حزینہ ہے یہ مفتی آصف محمود کی شب و روز محنتوں کا نچوڑ ہے ' جبکہ برادرم مولانا عبداللہ محمودتحسینی کے ذوق جمیل کا عکس جمیل ہے۔ کمپوزنگ 'طباعت اور جلد بندی کے جملہ محاسن سے مزین ہے ۔276صفحات پر مشتمل یہ کتاب العصر اکیڈمی جامعہ عثمانیہ پشاور اور مکتبہ یوسفیہ سردار پلازہ اکوڑہ خٹک سے دستیاب ہے 03339045802-03078788080۔ قیمت درج نہیں۔
n 	 	       گل صد پارہ ……… مدیر: مولانا حبیب اللہ حقانی 
	مولانا سید حبیب اللہ حقانی ایک جید عالم قابل مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کے میدان کا شہسوار بھی ہیں وہ الزیتون کے نام سے ایک سہ ماہی رسالے کا مدیر بھی ہیں اور علم و تحقیق کے میدان کے باسیوں کو معلوم ہے کہ اس پر فتن اور پرآشوب دورمیں کسی رسالے کی ادارت سنبھالنا دل گردے کا کام ہے اس میں کٹھن سے کٹھن مراحل بھی آسکتے ہیں کبھی وسائل کی کمی تو کبھی علمی مضامین کی تشنگی لیکن پھر بھی مدیر محترم نے دل نہیں ہارے انہوں الزیتون کا خصوصی اشاعت شائع کرادیا۔گل صد پارہ یہ حضرت الا ستاد مولاناعبدالقیوم حقانی صاحب کی کتاب ''بنیاد کا پتھر '' پر معروف قلم کاروں کے مضامین اور تاثرات کا مجموعہ ہے ۔٢٨ صفحات پر مشتمل یہ خصوصی نمبر سہ ماہی دفتر الزیتون فضل کالونی مردان سے دستیاب ہے ۔
n    قاضی محمد زاہد الحسینی تصنیف و تالیف کے میدان میں …پروفیسر حافظ بشیر حسین حامد
	زاہد العصر حضرت مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی  اس صدی کے اکابر علماء دیو بند میں ایک ممتاز مقام کے حامل قدآور شخصیت تھے ۔وہ مختلف رسالوںمیں مقالات لکھتے رہے ہیں خصوصاً الحق میں ان کے مضامین کثرت سے شائع ہو چکے ہے اور ١٣٢ مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کتابیں یاد گار چھوڑی ہیں۔ پروفیسر حافظ بشیر حسین صاحب استاد شعبہ ٔ اردو گورنمنٹ کالج مانسہرہ نے ''مفسر قر آن مولانا قاضی محمد زاہد الحسنی صاحب تصنیف و تالیف کے میدان میں'' کے عنوان سے ایک اشاریہ مرتب کیا ہے جس میں انہوں نے حضرت کی تمام تحریروں کو بہ ترتیب علوم انکی تصنیفات کو شما رکیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ 60صفحات پر مشتمل ہے جو مکتبہ خالدیہ نواں شہر ایبٹ آباد سے دستیاب ہے 

Flag Counter