Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

82 - 89
مولانا حامد الحق حقانی 
دارالعلوم کے شب و روز 

حکومت طالبان مذاکرات:     پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی گئی' جبکہ طالبان نے مذاکرات کے لئے اپنی طرف سے کمیٹی نامزد کی جس میں حضرت مولانا سمیع الحق صاحب کو کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا۔ چنانچہ اس کے بعد حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا مشترکہ اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوا۔طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق صاحب نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لئے ایک وفد وزیرستان بھیجا جس میں پروفیسر ابراہیم صاحب اور مولانا سید یوسف شاہ صاحب شامل تھے۔ وفد کی واپسی پر تمام ٹی وی چینلزاوراخبارات کے نمائندوں نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پر براہ راست پریس کانفرنس نشرکی۔ یہ سلسلہ اب تک زوروشور سے جاری بے شمار مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود تمام قارئین سے دعائوں کی درخواست ہے۔
حضرت مہتمم صاحب کی مصروفیات: گزشتہ دنوں دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا' جس میں چیئرمین حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ کے علاوہ دیگر قائدین جناب لیاقت بلوچ' مولانا حافظ محمد سعید ' علامہ محمد احمد لدھیانوی' جنرل حمید گل ' سردار عتیق احمد خان صاحبان وغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر سمیت دیگر اہم ملکی اور بین الاقوامی مسائل زیربحث لائے گئے ۔چنانچہ کونسل کے فیصلے کے مطابق کشمیرمیں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جبکہ لاہور میں مال روڈ پر ''یکجہتی کشمیر'' ریلی نکالی گئی۔ 
علماء ومشائخ کانفرنس لاہور:  ١٥فروری ٢٠١٤ء کو حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ مذاکراتی عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے حضرت مہتمم صاحب نے لاہور میں چالیس مذہبی جماعتوں کے لیڈران اور دیگر دو سو سے زائد علماء کرام وصحافی حضرات کو علماء ومشائخ امن کانفرنس میں دعوت دی گئی۔جس میں تمام حضرات نے شرکت کرکے مذاکرات کی تائید کرتے ہوئے دونوں طرف سے سیز فائر کی اپیل کی۔ تمام علماء ومشائخ نے مولانا مدظلہ کو مشترکہ طورپر ''سفیرامن'' کا خطاب دیا اور مذاکراتی عمل میں اُن کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کا یقین دلایا ۔اس موقع پر جاری کردہ اعلامیہ ادارتی صفحات میں ملاحظہ فرماویں۔
مولانا انوار الحق صاحب کی صدر مملکت سے ملاقات:
حضرت مولانا انوار الحق صاحب ٢٧ فروری کو اسلام آباد تشریف لے گئے جہاں پر وفاق کے ایک اہم وفد جس میں
Flag Counter