Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

86 - 89
کتب خانہ عبدالرحمن پلازہ ضلع صوابی سے دستیاب ہے .03009084775 - 0302 5687765  قیمت ٢٥٠ روپے ہے ۔
n 	 	خلاصہ التفسیر لاہوری ……مؤلف مولانا محمد نعیم حقانی 
امام اولیاء حضرت مولانا احمد علی لاہوری  اپنے عصر کے ایک بڑے مفسر تھے ان کے شاگردوں کا ایک وسیع حلقہ تھا ان کے بعض اجلہ تلامذہ نے ان کی تفسیری افادات کو نوٹ کر کے اپنے ساتھ محفوظ کرائے تھے ان اجلہ تلامذہ میں حضرت الا ستاد الشیخ عبدلحکیم دیر با با جی استاد حدیث جامعہ دارالعلوم حقانیہ بھی ہیں انہوں انہی افادات کو طلبہ کے سامنے بیاں کرکے پوری عالم اسلام کو حضرت لاہور ی کے علوم و معارف قرانیہ سے روشناس کر ایا جامعہ حقانیہ کے تخصص فی الفقہ کے متحصص اور ایک جید عالم مولانا محمد نعیم حقانی نے انہی افادات کو حضرت الاستاد مولانا سعید الرحمن صاحب کی زیرنگرانی شائع کر کے شائقین علوم قرانیہ پر ایک احسان عظیم فرمایا حضرت لاہوری کی مقبولیت اورحضرت الاستاد مولانا عبدالحلیم دیرباباجی کی محبوبیت کا عالم یہ ہے کہ کتاب کا پہلا ایڈیشن ختم ہوکر دوسرے ایڈیشن حک و اضافوں کے ساتھ جلد ہی منظرعام پرآنے کو ہے' اللہ کرے زور قلم اور زیاد ہ ہو۔ یہ کتاب موتمر المصنفین جامعہ دارالعلوم حقانیہ سے دستیاب ہے ۔ 
n 		 تذکرة العطاء ……  مرتب:  مولانا سید محمدزین العابدین
	جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کا شمار مملکت خداداد پاکستان کے ان ممتاز جامعات میں ہوتا ہے جس سے دنیا بھر کے علماء ' طلباء وخواص عوام فیض یاب ہورہے ہیں' درس و تدریس ' تعلیم و تعلم اور دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ جامعہ نے ایسے شخصیات تیار کئے جنہوں نے ہرمیدان میں نمایاں کارنامے سرانجام دئیے جو رہتی دنیا تک ناقابل فراموش ہیں' جامعہ کے ان مایہ ناز فضلاء اور رجال کار میں حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب شہید کا شمار بھی ہوتا ہے ' اللہ جل شانہ نے حضرت مولانا صاحب شہید  کو غیر معمولی صلاحیتیوں سے نوازا تھا' اوران خداداد صلاحیتیوں کی وجہ سے آپ اکابر اساتذہ کی موجودگی میں جامعہ کے درجات عالیہ کے ممتاز مدرس اور طلباء کے ہردلعزیز استاذ اور مربی شمار ہونے لگے' اور جامعہ کے ساتھ بے پناہ محبت اور خلوص کی بناء پر جامعہ کے تمام متعلقین 'اساتذہ اور طلباء کے لئے قرة العین تھے' مگر دنیا سرائے کی مانند ہے' جہاں ضرورت کے تحت ٹھہر کر وہاں سے کوچ کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا اسی مسلمہ حقیقت کے تحت ٢٠اپریل ٢٠١٢ء کو بھوجاء ائرلائن کے المناک حادثے میں حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب بھی اپنے دوسرے رفقاء سفر و ہمشیرہ کے ہمراہ داعی اجل کو لبیک کہہ کر شہید ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔حضرت شہید  کے لائق وفائق شاگرد مولانا

Flag Counter