Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

81 - 89
نزول قرآن کے زمانے سے لے کر آج تک قرآن مجید کے مطابق پڑھنے پر پوری امت کا اجماع ہے اور کسی بھی مسلک کے کسی عالم نے بھی قرآن مجید کے خلاف پڑھنے کو صحیح قرار نہیں دیا ہے ۔
علامہ شیخ محمد مکی نہایت القول المفید صفحہ ٩  پر تحریر فرماتے ہیں ۔ فقد اجتمعتِ الا مة المعصومة من الخطاء علیٰ وجوب التجوید من زمن النبی ا الیٰ زمانتا ولم یختلف فیہِ عن احدٍ منھم وھذا من اقوی الحجج
''بیشک اتفا ق کیا ہے ساری امت نے تجوید کے واجب ہونے پر نبی کریم ا کے زمانہ سے ہمارے زمانہ تک اور اسمیں کسی نے بھی اختلاف نہیں کیا اور یہ (اختلاف نہ کرنا ) خود اس کے ضر وری ہونے پر ایک نہایت قوی دلیل ہے ''
	اس کے علاوہ قیاس سے بھی اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ جس طرح انسانی طبیعت کا تقاضا ہے کہ لباس ، رہن سہن کھانا پینا صاف ستھرا اور عمدہ ہو ہر کام عمدگی اور سلیقے کے ساتھ ہو تو اسی طرح قرآن مجید کی تلاوت جو روح کی غذا ہے اور اللہ تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بطریق اولیٰ عمدہ اور غلطی سے پاک ہونی چاہیے ۔ 
             ِ

مکتوبات مشاہیر کے بعد جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا ایک اور علمی روحانی اور دعوتی شاہکار
منبرِ جامعہ حقانیہ سے 
خطباتِ مشاہیر
تقریباً پون صدی پر مشتمل عرصہ میں جامعہ حقانیہ میں آئے ہوئے اساطین علم وفضل ومحدثین ومشائخ واکابرین امت ارباب تصوف و سلوک ' نامور خطباء ودعاة ائمہ رشد و ہدایت ' مصلحین' سیاسی زعماء ' اساتذہ ومشائخ جامعہ حقانیہ کے جامعہ حقانیہ کے منبر ومحراب پر کئے گئے خطبات وارشادات کا مجموعہ جس کی ضبط و ترتیب و تبویب اورتوضیح و تدوین کا کام  
مولانا سمیع الحق مدظلہ 
بذات خود انجام دے رہے ہیں۔ ہزاروں صفحات اور کئی جلدوں پر مشتمل 
علم ومعرفت وعظ وارشاد کا یہ عظیم الشان مجموعہ بہت جلد منظر عام پر آرہا ہے
ناشر  :  موتمر المصنفین جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک 

Flag Counter