Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

83 - 89
مرکزی صدروفاق المدارس العربیہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب' وناظم اعلیٰ حضرت مولانا حنیف جالندھری بھی شامل تھے' کے ہمراہ صدر مملکت جناب ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کی' جس میں مدارس کے مختلف مسائل پر گفتگو اورملکی حالات کے بارے میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
دارالعلوم حقانیہ کے نئے مرکزی گیٹ ''باب السلام'' پر کھجور کے درختوں سے آرائش:
دارالعلوم حقانیہ کے نئے مرکزی گیٹ باب السلام پر ان دنوں تزئین و آرائش کا مثالی کام ہورہا ہے' اسی سلسلے میں کچھ اہل خیر نے مرکزی گیٹ کے سامنے عظیم الشان کھجوروں کے درختوں کا ہدیہ دارالعلوم کے لئے پیش کیا ہے۔ایک ایک درخت تقریباً بیس سے پچیس فٹ کے درمیان ہے۔کھجوروں کی عمر تقریباً تیس 'پینتیس برس کے لگ بھگ ہے اور یہ کام لاہور کی ایک بڑی فرم کے ذریعے کیا جارہا ہے جو درختوں اور پودوں کی بودوباش و تزئین وآرائش ملک بھر میں ممتاز ہے۔ یہ درخت بروز جمعة المبارک ١٤فروری ٢٠١٤ کو غروب آفتاب کے مبارک وقت درجہ اعدادیہ کے طالب علم شاہ ولی اللہ اوردیگر موقع پر موجود درجنوں طلباء کے ہاتھوں رکھے گئے۔اس موقع پر درود شریف کا خصوصی ورد بھی کیا گیا کیونکہ اِن کے ماہرین نے بتایا کہ کھجوروں کے درخت کے لگانے وقت درود شریف پڑھنا مجرب ہے۔ ان آٹھ کھجوروں کی کاشت سے دارالعلوم حقانیہ کے حسن میں چارچاند لگ گئے۔
حضرت مولانا محمد ابراہیم فانی صاحب کے لئے دعائے صحت:
	دارالعلوم حقانیہ کے جید ممتاز مدرس 'نامور محقق 'ادیب اور مختلف زبانوں کے شاعر بے بدل اورماہنامہ ''الحق'' کے خصوصی معاون ' رفیق سفر حضرت مولانا محمد ابراہیم فانی صاحب مدظلہ گزشتہ ماہ سے شدید علیل ہیں۔انہیں شوگر کی تکلیف تو عرصہ دراز سے تھی لیکن اب بلڈ پریشر اور شوگر کی زیادتی کی وجہ سے اِن کے دونوں گردے اچانک شدید متاثر ہوگئے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ سے پشاور کے حیات آباد کمپلیکس کے شعبہ کڈنی سنٹر کے آئی سی یو میں زیرعلاج  ہیں۔ اوران کے ڈائیلاسیز ہورہے ہیں' مرض انتہائی شدید نوعیت کا ہے۔علمائے کرام ' فضلائے حقانیہ اور قارئین الحق سے اس سلسلے میں خصوصی دعائوں کی اپیل ہے۔
قدیم فضلاء کی وفات : دارالعلوم حقانیہ کے قدیم ترین فاضل مولانا جلال الحق حقانی ابازئی تنگی ضلع چارسدہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئے۔ مرحوم دارالعلوم کے ابتدائی فضلاء میں سے تھے۔ ادارہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔اسی طرح دارالعلوم کے ایک اور مخلص اور قدیم ترین فاضل مولانا عبدالعلیم حقانی صاحب بیباوڑ' ضلع دیربھی وفات پاگئے۔ آپ ابتدائی فضلاء میں ہونے کیساتھ ساتھ مخلص معاون بھی تھے۔ اسی طرح مولانا اخونزادہ محمد صدیق صاحب بھی گزشتہ دنوں وفات پاگئے۔ مرحوم دارالعلوم سراج الاسلام کاہی ہنگو کے مہتمم ہونے کیساتھ ساتھ معروف سیاسی'سماجی اور روحانی شخصیت تھے۔ مرحومین کیلئے جامعہ میں دعائے مغفرت اور قرآن خوانی کی گئی۔ 
Flag Counter