Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

74 - 89
سنبھل کا مناظرہ:
مولانا خود فرماتے ہیں: کہ میرا قیام اس زمانے میں امروہہ میں تھا سنبھل میں مناظرے کے انتظامات کے سلسلے میں ضروری اطمینا ن حاصل کرنے کے بعد اگلے ہی مہینے(صفر١٣٤٧ھ) کے آغازسے ہی اس مناظرے کے سلسلے میں تاریخ اور شرائط جیسی باتیں طے کرنے کے لیے اہل بریلی سے خط و کتابت شروع کر دی گئی ایک ایک رجسٹری انکاری واپس آنے کے بعد دوسری رجسٹری کا جواب ٢٢صفر کو ان الفاظ میں ملا:
"خیر اب ہم بالکل تیار ہیں اور آمدو رفت اور خورد و نوش کے خرچ کے منتظر ہیں لہٰذا جلد از جلد تاریخ مناظرہ اور مقام مناظرہ کہ سنبھل میں کس جگہ ہوگا اور شرائط مناظرہ مقرر فرما کر اور اس کے ساتھ آمدورفت اور خود ونوش کا خرچ نقد روانہ فرمادیجئے"۔
 اس کے جواب میں فورا ہی شرائط مناظرہ کی اپنی تجویز کیساتھ لکھا گیا، کہ ان شرائط کی بعینہ یاترمیم وتنسیخ کیساتھ منظوری آنے کے بعد تاریخ مناظرہ طے کردی جائے گی اور اس تاریخ سے ایک ہفتہ قبل زاد راہ بھی حاضر خدمت ہوجائے گا۔ یہ رجسٹر وجواب ٢٦صفر کو بھیجا گیا تھا۔ کوئی جواب نہ آیا تو ١١ ربیع الاول کو تقاضے کی ایک رجسٹری اور بھیجی گئی اور اس کے جوا ب میں بھی خاموشی رہی۔تو تیسری ایک رجسٹری ٢٢ ربیع الاول کو حوالہ ڈاک ہوئی، تب جاکر٢٧ ربیع الاول کوجواب آیا، خط وکتابت کا یہ بیان مختصر کرتے ہوئے ، آخری بات یہ ہے، کہ جب مناظرے کیلئے٢٢ تا٢٤جمادی الاولی مقرر ہوگئی، اور ادھر سے حسب وعدہ سفر خرچ کامنی آرڈر بھی چلا گیا ، تو بجائے کسی رسیدی جواب کے ایک اشتہار "بعنوان کھلا خط" ٹھیک٢١ جمادی الاولی کوموصول ہوا جسکامضمون یہ تھا۔
 "جناب مولوی منظور حسن صاحب خصوصاً وجمیع وہابیہ سنبھل عموما دورضلع نینی تال میں جو قرار داد ہوچکی تھی اس کے مطابق میں آپ سے مناظرے کیلئے تیار تھا اور ہوں لیکن معلوم ہوا کہ تلمیذ رشید عزیز سعید شیر بیشہ اہل سنت مولوی حشمت علی خان صاحب لکھنوی کے مقا بلے میں آپکا سارا گروہ عاجز رہا۔۔۔۔۔۔
	خدا عزوجل ورسول ا نے عزیز موصوف کو آپ کے گروہ کے مقابلے میں پانچ روشن فتحیں اور آپ کے گروہ کو پانچ بار شرمناک شکستیں دی آپ اورآپکا گروہ سب عزیز موصوف کے مقابلے سے عاجز آچکے، مناظرہ بحمداللہ تعالی اہل سنت کی فتح مبین اور وہابیہ کی شکست مہین پر ختم ہوچکا۔
 لہٰذا وہ مناظرہ جو قرارداد ضلع نینی تال کے مطابق طے ہوا تھاختم ہوچکا ، کہ جو لوگ میرے تلمیذ سعید کے سامنے اپنا اسلام ثابت کرنے سے عاجز رہے ، وہ میرے سامنے ایک فرعی مسئلہ علم غیب میں لب کشائی کا کیا حق رکھتے ہیں۔
اب بھی اگر مناظرہ کرناہو تو اسکی ایک تحریر دو کہ ہمارا سارا گروہ مولوی حشمت علی صاحب کے مقابلے سے عاجز رہا یا اپنے اکابر کو دیوبند وتھانہ بھون سے بلا تاکہ انکا عجز وفرا ر بھی ایسا ہی دکھا دیاجائے۔"
 
Flag Counter