Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

62 - 89
 الجواہر ''ہوگی اور واقعہ یہ ہے کہ یہ کتاب تفسیر کی نہیں بلکہ سائنس کی کتاب ہے اور سائنس کی مفروضات کو قران سے ثابت کرنے کی شوق میں علامہ طنطاوی مرحوم نے اکثر جگہ ایات قران کی تفسیر میں ٹھوکر یں بھی کھائی ہیں ۔ تو علامہ طنطاوی سے یہ سلسلہ چل پڑا اور اب مصر کی ''جامعہ الازہر ''میںسائنس کی وقعت اور اہمیت جتانے اور وزن بڑھانے کے لئے ایک اور کتاب نصاب میں شامل ہیں یہ علامہ عبد العظیم الزرقانی کی کتاب ''مناھل العرفان فی علوم القران ''ہے جسے دار الاحیاء التراث بیروت نے شائع کیا ہے اور اب تو عام ملتا ہے کتاب میں قرانی آیات کی سائنسی تفسیر'تشریح اور توضیح بیان کرنے کے اصول تحریر کیے گئے ہیں دلیل یہ دیتے ہیں کہ جادو کا زمانہ تھا تو مقابلہ جادو سے کیا گیا فصاحت کا زمانہ تھا، تو مقابلہ فصاحت سے ہوا فلسفہ اور کلام کا زمانہ تھا تو قران کی کلامی اور فلسفیانہ تفسیر یں لکھی گئی اب سائنس کا زمانہ ہے تو سائنسی تفسیر ضروری ہے ۔اس دلیل کی لغویت واضح ہے علامہ طنطاوی کی پہلی سائنسی تفسیر کا انجام سب جانتے ہیںزرقانی صاحب کا خیال ہیں کہ قران عظیم پرصرف وہ سائنسی تحقیق کو منطبق کیا جائے جو قطعی دلائل سے ثابت ہوں اوراس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہ ہو ںاس جملہ سے اندازہ ہوتا ہے۔ کہ موصوف سائنس کے فلسفہ سے آشنا نہیں ہے اگر وہ سائنس کے فلسفہ اور تاریخ سے آگاہ ہوتے  تو انھیں یہ جملہ لکھنے کی ضرورت نہ پڑتی '' سائنس کا ہر سچ اور نتیجہ ممکنہ ہوتا ہے کوئی اصول حتمی' اخری اور قطعی نہیں ہوتے ہیں ''افسوس کہ عالم اسلام میں سائنس پرلکھنے والے عموما ً سائنس کے اصولوں کا گہرا مطالعہ نہیں فرماتے صرف اس پر لکھنے کا خوگر ہوتے ہیں علامہ طنطاوی کی تفسیر کی انجام اور حقائق جاننے کے باوجود برصغیر' ترکی' عالم عرب اور پورے عالم اسلام کے جدیدیت پسند اور بعض راسخ العقیدہ علماء کرام قران و سنت کی سائنسی تفسیر'تشریح اورتوضیح کے درپے ہیں جبکہ ان میں کوئی بھی مصلح سائنس کے مابعدالطبعیات پر گہری نظر نہیںرکھتے اور نہ مغربی فکر وفلسفہ اور اسکی تاریخ پرگہری گرفت ہے ۔
التبیان میں قرآن کی سائنسی معجزات پر بحث ماڈرن مفکرین کا تتبع :
	اس سلسلہ کی ایک کڑی علامہ الشیخ الصابونی مدظلہ کی التبیان بھی ہیں ۔اس میں علامہ صابونی صاحب مدظلہ  ''وجوہ اعجازالقران''بیان کرتے ہوئے ایک جگہ یوںعنوان لگاتے ہیں سادسا عدم التعارض مع العلم الحدیث  اس عنوان سے مصنف علام کا مدعی یہ ہے کہ قرانی معجزوں میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ قران اور جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان کوئی تعارض اور تصادم نہیں ہے پھر ایک اور جگہ یوں عنوان قائم کرتا ہے الفصل الثامن من معجزات القران العلمیہ (قران کے سائنسی معجزات) قران کے سائنسی معجزات کے تحت وہ بہت سے اشیاء سے بحث کرتے ہوئے دلیل کے طور پر قران کی آیاتوںکو مستدل بناتے ہیں اوراس بحث کی تحت ایک جگہ
Flag Counter